لمبے اور حسین بالوں کا راز اب آپ کے ہاتھ میں

لمبے، گھنے اور حسین بال شخصیت میں چار چاند لگادیتے ہیں اسی لیےتمام خواتین کی یہی خواہش ہوتی ہے۔ لیکن یہاں پر ایک بات ذہن نشین کرنی چا ہئے کہ یہ کام راتوں رات نہیں ہو سکتا اس کے لیے وقت اور صبر درکار ہے۔ یہاں پر چند کار آمد باتیں پیش کی جارہی ہیں جو آپ کی اس خواہش کی تکمیل میں مدد فراہم کرے گی۔

بالوں کی کٹینگ سے بال نہیں بڑھتے

اس طرح بال صحت مند تو رہتے ہیں اور دو شاخہ یا دو منہ والے بال سے بھی چھٹکارا مل جاتا ہے مگر یہ بالوں کی بڑھوتری میں کوئی خاص کردارادا نہیں کرتے۔ اسی وجہ سے ہرماہ بالوں کی کٹینگ کروانے والی خواتین یہی شکایت کرتی نظر آتی ہیں ان کے بال نہیں بڑھتے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ بالوں کی کٹینگ چند ماہ بعد صرف آدھا انچ کروائیں تاکہ بال بڑھتے ہوئے نظرآئیں۔

کنڈیشنرضرور استعمال کریں

جب بھی شیمپو سے بال دھوئیں کنڈیشنر ضرور استعمال کریں، کیوںکہ ڈائی اور اسڑیٹنر سے بال شاخوں سے باریک اور ہلکے ہونے لگتے ہیں کنڈیشنران سب مسائل کا بہترین حل ہے اس طرح بال مزید خراب ہونے سے بچے رہتے ہیں جو ان کی بڑھنے کی رفتار میں اضافہ کریں گے۔

ہر بار شیمپو نہ کریں

اگر آپ لمبے بالوں کی خواہش مند ہیں تو شیمپو کے بعد کنڈیشنر کو اپنا معمول بنالیں اور ضروری نہیں کہ جب نہائیں شیمپو کریں یہ صرف اسی وقت کریں تب بالوں سے گرد اور میل صاف کرنا مقصود ہو۔ اسے ہلکے ہاتھوں سے بالوں کی جڑوں میں لگائیں جبکہ باقی بالوں پرصرف پانی بہائیں۔

بال ٹھنڈے پانی سے دھوئیں

یہ بالوں کولمبے کرنے کے لیے بے حد کارآمد ٹوٹکہ ہے۔ یہ بالوں کی بیرونی تہہ کو نقصان پہنچائے بغیر مزید ہموارکرتا ہے اور اس کی نمی کو محفوظ رکھتا ہے جبکہ گرم پانی اسے نقصان پہنچاتا ہے۔

ہیئرآئل سے مساج کریں

ہفتے میں ایک بار کسی بھی ہیئرآئل سے سر کا مساج کریں یا ہیئرماسک لگائیں اس طرح خون کی روانی بہتر ہوگی جو بالوں کی افزائش میں مدد دے گی۔

بالوں میں نرمی سے برش کریں

سختی کے ساتھ اور ایک ہی جگہ پر کئی بار برش کرنے سے گریز کریں بالوں میں نرمی سے برش کریں۔ اگر گیلے بالوں میں برش کرنا ہے تو اس کا آغاز بالوں کے کناروں سے کریں تاکہ یہ کم الجھے ٹوٹنے سے بچے رہیں۔ اس مقصد کے لیے بہترین برش کا انتخاب کریں۔

نرم تکیہ استعمال کریں

سوتی روئی کے تکیہ وقت گزرنے کے ساتھ سخت ہو جاتے ہیں لہٰذا اس مقصد کے لیے ریشمی روئی کے نرم تکیے استعمال کریں تاکہ بال الجھنے سے محفوظ رہیں۔

بالوں کو ایک ہی طرح سے نہ باندھیں

بالوں کو ایک ہی طرح اور ایک ہی جگہ پر نہ باندھے جگہ اور اسٹائل تبدیل کرتے رہیں تا کہ ان کی افزئش میں اضافہ ہوتا رہے۔

Lamby Aur Haseen Balon Ka Raaz Apke Hath Main

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Lamby Aur Haseen Balon Ka Raaz Apke Hath Main and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lamby Aur Haseen Balon Ka Raaz Apke Hath Main to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina Yousuf  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2782 Views   |   30 Sep 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Hina Yousuf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina Yousuf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

لمبے اور حسین بالوں کا راز اب آپ کے ہاتھ میں

لمبے اور حسین بالوں کا راز اب آپ کے ہاتھ میں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لمبے اور حسین بالوں کا راز اب آپ کے ہاتھ میں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔