ڈاکٹر بلقیس کا اسکن گلوچیلنج ۔۔ پارلر جانے کے بجائے گھر میں موجود چیزوں سے ماسک بنائیں اور شیشے جیسی چمکدار اسکن پائیں

چولہے اور گرمی کی تپش سے جلد خراب ہوجاتی ہے، اس خراب ہوئی جلد کو دوبارہ سے فریش کرنے کے لئے ڈاکٹر بلقیس نے سات روز کا چیلنج پیش کردیا ، اس ماسک کو مسلسل سات روز تک لگانے سے آپ کی جلد شیشے جیسی چمکدار اور گلوئنگ ہو جائے گی یا یوں کہہ لیں کہ کورین اسکن ہو جائے گی

تو بس اب روزانہ اس ماسک کا استعمال کر کے اپنی جلد کو پارلر جائے بغیر خوبصورت شیشے جیسی چمکدار بنا لیں۔

ماسک بنانے کا طریقہ:

بادام کا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

ہلدی آدھا چائے کا چمچ

بیسن 1 چمچ

دہی 2 سے 3 کھانے کے چمچ

ماسک کو لگانے کا طریقہ:

ان تمام اجزاء کو مکس کر کے یک جان کر لیں اس کے بعد اس کو چہرے اور گردن پرلگا لیں، اس ماسک کو آدھا گھنٹہ سے ایک گھنٹہ تک لگا رہنے دیں، پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، یہ ماسک روزانہ لگانا ہے۔ تین دن میں ایک دفعہ اس ماسک کی اسکربنگ بھی کرلیں اور ایک گھنٹہ جب ماسک لگا رہے تو اس کو اتارنے سے پہلے ہلکا سا روز واٹر کا اسپرے کر کے اس کی اسکربنگ کریں اور پھر دھوئیں۔ اس کو رات کو سونے سے پہلے لگائیں اور اس کے بعد جلد پر کچھ اور نہ لگائیں۔اس سے آپ کو سات روز میں کورین گلاس اسکن مل جائے گی۔

Dr Bilquis Glowing Skin Mask

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Dr Bilquis Glowing Skin Mask and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dr Bilquis Glowing Skin Mask to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   627 Views   |   05 Nov 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 December 2024)

ڈاکٹر بلقیس کا اسکن گلوچیلنج ۔۔ پارلر جانے کے بجائے گھر میں موجود چیزوں سے ماسک بنائیں اور شیشے جیسی چمکدار اسکن پائیں

ڈاکٹر بلقیس کا اسکن گلوچیلنج ۔۔ پارلر جانے کے بجائے گھر میں موجود چیزوں سے ماسک بنائیں اور شیشے جیسی چمکدار اسکن پائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈاکٹر بلقیس کا اسکن گلوچیلنج ۔۔ پارلر جانے کے بجائے گھر میں موجود چیزوں سے ماسک بنائیں اور شیشے جیسی چمکدار اسکن پائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔