بارات کا موقع ایک ایسا موقع ہوتا ہے، جب دو دل تو مل ہی رہے ہوتے ہیں بلکہ دو خاندان بھی ایک ہو رہے ہوتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں شادی کی تقریب کے دوران لڑکیاں اور بارات والے خوشیاں منا رہے تھے۔
لیکن ایک توجہ طلب بات یہ تھی کہ ممکنہ طور پر یہ شادی روڈ پر ہو رہی تھی جس کے باعث آگے جو ہوا وہ سب کو افسردہ کر گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ گانوں کی دھن پر لڑکیاں اس دن کو یادگار بنا رہی تھیں، رشتہ ڈار ویڈیو بنا رہے تھے بچے بھی انجوائے کر رہے تھے، کہ اسی دوران ایک گاڑی سیدھا ٹینٹ کے اندر گھس گئی۔
تیز رفتاری کا ممکنہ طور پر بریک فیل ہو گیا تھا جب ہی گاڑی بن رکے لوگوں پر چڑھا دی۔ جیسے ہی گاڑی کو لوگوں نے دیکھا تو فورا پیچھے کو ہٹ گئے، لیکن کچھ ایسے بھی تھے جنہیں ہٹنے کا موقع ہی نہ مل سکا اور گاڑی کی زد میں آگئے۔
سوشل میڈیا پر موجود اس ویڈیو نے صارفین کو حیران تو کیا ہی ساتھ ہی یہ سوچنے پر بھی مجبور کر دیا ہے کہ سڑک پر ہونے والی شادی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Gari Charha Di and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gari Charha Di to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.