کھانے کے بعد پیٹ گھنٹوں پھولا رہتا ہے۔۔ شلپا شیٹھی سونف میں کیا چیز ملا کر قہوہ بناتی ہیں! گیس اور اپھارے سے نجات کی آزمودہ ٹپس

اکثر لوگوں کو کھانا کھانے کے بعد پیٹ پھولنے اور گیس کی شکایت ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ اٹھنے بیٹھنے میں بھی تکلیف ہونے لگتی ہے اور کئی گھنٹوں بعد جا کر سکون آتا ہے۔ البتہ تھوڑا سا لائف اسٹائل تبدیل کر کے ہم اس مسئلے سے نجات پاسکتے ہیں۔ آئیے آپ کو اس حوالے سے چند مفید ٹپس دیتے ہیں۔

شلپا شیٹھی کا نسخہ

معروف اداکارہ شلپا شیٹھی اپنی فٹنیس کے حوالے سے کافی سرگرم رہتی ہیں۔ کھانے کے بعد پیٹ پھولنے کی تکلیف سے بچنے کے لئے شلپا اجوائن، سونف اور زیرہ کو ہم مقدار لے کر ہلکے سے بھون کر پیس کر پانی میں ملا کر پیتی ہیں۔ اس سفوف کو کھانے کے بعد کھایا بھی جا سکتا ہے۔ اگر کسی کو اجوائن گرم لگتی ہے تو وہ اس کی مقدار کم کرسکتے ہیں۔

کھانا کھانے کے بعد چلیں

کھانا کھانے کے بعد فوراً نہ لیٹیں بلکہ ہلکی پھلکی چہل قدمی کریں تاکہ آنتیں ساکت نہ رہیں بلکہ حرکت میں آ کر اپنے فعال انجام دیں۔ چلنے سے کھانے کو ہضم کرنے والے انضائمز بھی تیزی سے نکلتے ہیں۔

چبا کر کھائیں

یہ بات اگرچہ سنی بہت گئی ہے لیکن عمل کم ہی لوگ کرتے ہیں کیونکہ اس میں وقت اور صبر درکار ہوتا ہے۔ کھانے کو ہمیشہ چبا کر کھائیں۔ اس طرح ہم کھانا ہضم کرنے کا آدھے سے زیادہ عمل اپنے منہ میں ہی مکمل کرلیتے ہیں اور کھانا جلدی ہضم ہوجاتا ہے۔

کچا پیاز اور ٹماٹر نہ کھائیں

پیاز میں فرمنٹیبل فائبر ہوتے ہیں جو معدے کو بہت زیادہ گرم کردیتے ہیں اور پیٹ پھولا ہوا محسوس ہوتا ہے جبکہ ٹماٹر میں سٹرک ایسڈ کی زیادتی بھی نضام ہضم کو روک کر پیٹ میں گیس اور اپھارے کی وجہ بنتی ہے اس لئے سلاد میں کچا پیاز اور ٹماٹر کھانے سے گریز کریں۔

ایک وقت میں تھوڑا اور بار بار کھائیں

پیٹ کو اپھارے اور گیس سے بچانے کے لئے 3 وقت میں بھرپور خوراک لینے کے بجائے کھانے کو 5 حصوں میں کھائیں اور ہر بار ہلکا پھلکا کھائیں۔ بھاری کھانے کھانے اور ایک ساتھ دو روٹیاں نہ کھائیں۔

Simple Ways To Get Relief From Gas And Acidity Naturally

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Simple Ways To Get Relief From Gas And Acidity Naturally and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Simple Ways To Get Relief From Gas And Acidity Naturally to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   35858 Views   |   28 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 November 2024)

کھانے کے بعد پیٹ گھنٹوں پھولا رہتا ہے۔۔ شلپا شیٹھی سونف میں کیا چیز ملا کر قہوہ بناتی ہیں! گیس اور اپھارے سے نجات کی آزمودہ ٹپس

کھانے کے بعد پیٹ گھنٹوں پھولا رہتا ہے۔۔ شلپا شیٹھی سونف میں کیا چیز ملا کر قہوہ بناتی ہیں! گیس اور اپھارے سے نجات کی آزمودہ ٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھانے کے بعد پیٹ گھنٹوں پھولا رہتا ہے۔۔ شلپا شیٹھی سونف میں کیا چیز ملا کر قہوہ بناتی ہیں! گیس اور اپھارے سے نجات کی آزمودہ ٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔