رات ہوتے ہی کچن میں لال بیگوں کی پارٹی ہوتی ہے ۔۔ اپنے کچن سے لال بیگ ختم کرنے کے لئے یہ زبردست اور آسان طریقے استعمال کریں

ہم میں سے بہت سے ایسے ہیں جو گھر میں کاکروچ کے مسئلے سے پریشان ہیں۔ رات ہوتے ہی کچن میں کاکروچ نظر آنے لگتے ہیں، اس کو دیکھ کرگھن بھی اتی ہے اور کھانا ہو یا باورچی خانے کے برتن، کاکروچ ہر جگہ گھومتے ہیں اور انفیکشن کا امکان رہتا ہے۔ لیکن اس کا ایک حل ہے، کچھ گھریلو ٹوٹکے اپنا کر آپ کاکروچ سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

اگر آپ نہ صرف کاکروچ بلکہ اپنے گھر کے کسی بھی قسم کے کیڑے مکوڑوں سے پریشان ہیں تو اس کے لئے کچھ گھریلو ٹوٹکے آپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہوں گے۔ کاکروچ نہ صرف گھر میں گندگی پھیلاتے ہیں بلکہ فوڈ پوائزننگ کا خطرہ بھی پیدا کرتے ہیں۔ بہت سی بیماریاں اور الرجی ان کے کھانے پر موجود فضلے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ انہیں گھر سے نکالنے کے کون سے طریقے ہیں۔

نیم کا پتے:

اس کے پتے یا اس کا تیل دونوں ہی کیڑوں کو مارنے میں موثر ہیں۔ نیم کے پتوں کو پیس کر چھان کر پانی میں ملا کر کاکروچ یا کیڑوں پر سپرے کرنا چاہیے۔ اگر آپ کے پاس نیم کے پتے نہیں ہیں تو آپ نیم کا تیل بھی چھڑک سکتے ہیں۔

تیز پتہ:

تیز پتہ کاکروچ سے نجات دلانے میں بھی بہت موثر ہے۔ اگر اس کے تازہ یعنی سبز پتے ہوں تو انہیں پیس کر سپرے کریں اور اگر سوکھے پتے ہوں تو انہیں ابال کر سپرے کی بوتل میں رکھیں۔ اس کے بعد اسے کاکروچ والی جگہ پر چھڑک دیں۔

کالی مرچ، پیاز اور لہسن :

کالی مرچ، پیاز اور لہسن کا پیسٹ بنائیں اور اسے پانی میں ملا کر اسپرے کی بوتل میں ڈال دیں۔ پھر اسے کاکروچ پر چھڑک دیں۔ اس سے کاکروچ مارے جائیں گے۔

بیکنگ سوڈا:

بیکنگ سوڈا ہر گھر میں موجود ہوتا ہے اور شاید ہی آپ کو معلوم ہو کہ یہ کاکروچ کا دشمن ہے۔ بس بیکنگ سوڈا کو چینی میں ملا کر اسپرے کی بوتل میں ڈالیں اور جہاں کاکروچ نظر آئیں وہاں اسپرے کریں۔ (کاکروچ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے یہ مؤثر طریقے اس پر عمل کریں اور کاکروچ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں گے)۔

Lal Baig Se Nijat Pane Ka Tarika

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Lal Baig Se Nijat Pane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lal Baig Se Nijat Pane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In News  |   0 Comments   |   66522 Views   |   19 Oct 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

رات ہوتے ہی کچن میں لال بیگوں کی پارٹی ہوتی ہے ۔۔ اپنے کچن سے لال بیگ ختم کرنے کے لئے یہ زبردست اور آسان طریقے استعمال کریں

رات ہوتے ہی کچن میں لال بیگوں کی پارٹی ہوتی ہے ۔۔ اپنے کچن سے لال بیگ ختم کرنے کے لئے یہ زبردست اور آسان طریقے استعمال کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رات ہوتے ہی کچن میں لال بیگوں کی پارٹی ہوتی ہے ۔۔ اپنے کچن سے لال بیگ ختم کرنے کے لئے یہ زبردست اور آسان طریقے استعمال کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔