ڈائپر کی وجہ سے بچے کے ریشز ہو رہے ہیں؟ جانیئے بچوں کے لئے کیمیکل سے پاک ریشز کریم بنانے کا آسان طریقہ

تمام بچوں کو پیدا ہوتے ہیں نرم و ملائم جلد پر ڈائپر پہنا دیا جاتا ہے تاکہ یہ بار بار بستر گیلا نہ کریں اور جراثیم سے بھی محفوظ رہیں، ایسے میں مسلسل ڈائپر پہنے رہنے کی وجہ سے بچوں کی نازک جلد پر ریشز ہو جاتی ہیں جو ماں اور بچے دونوں کے لئے ہی پریشانی اور تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔
ریشز ہونے کی وجہ سے بچہ روتا ہے اور چڑچڑا رہتا ہے جبکہ اگر یہ ریشز وقت پر ٹھیک نہ کئے جائیں اور بڑھ جائیں تو اس سے بچوں میں انفیکشن پھیلنے کا خطرہ بھی رہتا ہے۔
ویسے تو بازار میں بچوں کے ہر مسئلے کے لئے جدید سے جدید چیزیں موجود ہیں اور ریشز کی کریم بھی باآسانی مل جاتی ہے مگر ایک ماں کو ہمیشہ یہ فکر رہتی ہے کہ کیمیکل والی یہ اشیاء بچے کی جلد پر نقصان دہ ثابت نہ ہو۔ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں گھریلو ریشز کریم بنانے کا آسان طریقہ جو ہے کیمیکل سے پاک اور بچوں کی جلد کی حفاظت کے لئے بہترین تو آیئے پھر اسے بنانے کا طریقہ جان لیتے ہیں۔

• گھریلو ریشز کریم بنانے کا طریقہ

• اجزاء

کارن اسٹارچ پاؤڈر 4 سے 6 چمچ
کھوپرے کا تیل 4 سے 6 چمچ

• ترکیب

کھوپرے کے تیل کو کانچ کے پیالے میں نکال کر اس کو اُبلے ہوئے گرم پانی کے پین میں رکھ دیں۔ جیسے ہی یہ تیل پگھلنے لگے تو اس میں کارن اسٹارچ (کارن فلور) ملا دیں۔
اب اچھی طرح ان دونوں کو مکس کریں کہ یہ کریم کی شکل اختیار کر جائے۔
اگر آپ چاہیں تو اس میں وٹامن ای کے کیپسول بھی شامل کر سکتے ہیں جس سے یہ کریم مزید اچھی ہو جائے گی اور بچے کی جلد کی حفاظت کرے گی۔
اب اس کریم کو کسی صاف برنی میں رکھ لیں اور جب اسے استعمال کریں تو ہاتھ دھو کر استعمال کریں یا کسی چھوٹے چمچ کی مدد دے نکالیں۔

• اراروٹ والی ریشز کریم

• اجزاء

کھوپرے کا تیل 4 سے 5 چمچ
لاونڈر آئل 2 سے 3 چمچ
شیا بٹر 2 سے 3 چمچ
اراروٹ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
وٹامن ای کیپسول ایک عدد

• ترکیب

ایک پین میں شیا بٹر، لاونڈر آئل، اور کھوپرے کا تیل ڈال کر دھیمی آنچ پر 5 منٹ تک پکائیں اب اس میں وٹامن ای کیپسول اور اراروٹ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس کو کسی برنی میں نکال کر فریج میں رکھ دیں اس کے بعد استعمال کریں۔

Daiper Rashes Banane Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Daiper Rashes Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Daiper Rashes Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   17502 Views   |   29 Aug 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

ڈائپر کی وجہ سے بچے کے ریشز ہو رہے ہیں؟ جانیئے بچوں کے لئے کیمیکل سے پاک ریشز کریم بنانے کا آسان طریقہ

ڈائپر کی وجہ سے بچے کے ریشز ہو رہے ہیں؟ جانیئے بچوں کے لئے کیمیکل سے پاک ریشز کریم بنانے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈائپر کی وجہ سے بچے کے ریشز ہو رہے ہیں؟ جانیئے بچوں کے لئے کیمیکل سے پاک ریشز کریم بنانے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔