گرمی کا موسم ہے اور سر میں بہت کھجلی ہو رہی ہے؟ تو اب پریشان نہ ہوں جانیں 5 ایسے گھریلو نسخے جن سے آپ کو مل جائے گی سر کی کھجلی سے مکمل نجات

موسم گرمی کا ہو تو پسینے سے اور سردی کا ہو تو خشک ہونے کی وجہ سے سر میں کھجلی ہوتی ہے یہ ایک عام سے بات ہے لیکن اب یہ مسئلہ اور نہیں کیونکہ ہم آج آپ کو بتانے جا رہے ہیں چند ایسے گھریلو نسخے جن سے آپ کھجلی کو ختم کر سکتے ہیں۔

یہ نسخے استعمال کر کے آپ با آسانی سر کی کھجلی سے نجات پا سکیں گے، وہ نسخے کون سے ہیں چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

سر کی کھجلی سے نمٹنے کے لئے گھریلو نسخے

سیب کا سرکہ

سیب کے سرکے میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی سوزش اور اینٹی فنگل خصوصیات ہوتی ہیں، اس سے خشک جلد کی وجہ سے ہونے والی خارش کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، سیب کے سرکے کو اسپرے بوتل میں بھر کر اپنے سر کی جلد پر ہفتے میں کئی مرتبہ چھڑکیں اس سے آپ کو کھجلی سے مکمل نجات مل جائے گی اگر جلن ہو تو سرکے کی برابر مقدار میں پانی ملا لیں۔

لیموں کا رس

لیموں میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں، اس لئے اس سے آپ کے سر کی جلد سے خارش پیدا کرنے والے جراٹیم مر جاتے ہیں، لیموں کا نچوڑ کر اس کا رس کسی پیالی میں نکالیں اب روئی کو س رس میں بھگو کر روئی کی مدد سے سر کی جلد پر یہ رس لگائیں اور 10 منٹ تک رہنے دیں پھر سر دھو لیں، خارش کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ادویات

اس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے کہ سر کی خارش کی ایک وجہ ذہنی دباؤ بھی ہو سکتا ہے اس لئے اگر آپ کسی قسم کے ذہنی دباؤ یا انزائیٹی سے گزر رہے ہیں تو اس کا علاج کروائیں اور دواؤں کی مدد سے خارش کو ختم کریں۔

ناریل کا تیل

کھوپرے یا ناریل کے تیل میں لورک ایسڈ پایا جاتا ہے جس میں اینٹی مائیکروبیل خصوصیات موجود ہوتی ہیں، یہ تیل جلد میں مؤثر طریقے سے جذب ہو جاتا ہے، اور خارش وغیرہ بھی دور ہو جاتی ہے، سر پر اس تیل سے مساج کریں اور 2 گھنٹے بعد نہا لیں۔

کالی مرچ کا تیل

کالی مرچ کا تیل سر کی جلد کی کھجلی سوزش اور جلن کے ساتھ ساتھ خشکی کا بھی خاتمہ کر سکتا ہے، اس تیل کو کسی اور تیل کے ساتھ برابر مقدار میں ملا کر سر پر مالش کریں اور پھر سر دھو لیں، خارش میں آرام آ جائے گا۔

سر کی خارش ایک ایسی شکایت ہے جس کو گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے بھی ٹھیک کیا جا سکتا ہے لیکن اگر آپ کے سر کی جلد کسی اور بیماری کا شکار ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں اور کوئی گھریلو ٹپ استعمال نہ کریں۔

Sar Ki Khujli Ka Gharelo Elaaj

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Sar Ki Khujli Ka Gharelo Elaaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sar Ki Khujli Ka Gharelo Elaaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2612 Views   |   13 May 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

گرمی کا موسم ہے اور سر میں بہت کھجلی ہو رہی ہے؟ تو اب پریشان نہ ہوں جانیں 5 ایسے گھریلو نسخے جن سے آپ کو مل جائے گی سر کی کھجلی سے مکمل نجات

گرمی کا موسم ہے اور سر میں بہت کھجلی ہو رہی ہے؟ تو اب پریشان نہ ہوں جانیں 5 ایسے گھریلو نسخے جن سے آپ کو مل جائے گی سر کی کھجلی سے مکمل نجات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرمی کا موسم ہے اور سر میں بہت کھجلی ہو رہی ہے؟ تو اب پریشان نہ ہوں جانیں 5 ایسے گھریلو نسخے جن سے آپ کو مل جائے گی سر کی کھجلی سے مکمل نجات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔