ذرا سے لاہوری نمک سے وزن کیسے کم کریں؟ ڈاکٹر شائستہ نے موٹاپا ختم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا

"اگر آپ وزن تیزی سے کم کرنا چاہتے ہیں تو سفید نمک کو تین دن کے لیے اپنی غذا سے مکمل طور پر نکال دیں،" معروف مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ شائستہ لودھی نے اپنی فٹنس کا راز فاش کرتے ہوئے کہا۔ ان کے مطابق، سفید نمک کی غیر ضروری مقدار جسم میں پانی کی زیادتی اور سوجن کا باعث بنتی ہے، جسے کنٹرول کرکے وزن میں فوری کمی ممکن ہے۔

شائستہ نے اپنی گفتگو میں مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا، "نمک کا استعمال بالکل ختم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ جسم کو اس کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن یہ ضروری ہے کہ ہم صحیح قسم کے نمک کا انتخاب کریں۔ سفید نمک کے بجائے ہمالین پنک سالٹ یا لاہوری نمک کا استعمال کریں، مگر ایک مناسب مقدار میں۔"

انہوں نے مشورہ دیا کہ صرف تین دن کے لیے سفید نمک ترک کرنے سے تقریباً 1.5 کلوگرام وزن کم ہو سکتا ہے، اور اس سے جسم میں بلوٹنگ (سوجن) کا مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "زیادہ نمک کا استعمال نہ صرف جسم کو پھولا ہوا دکھاتا ہے بلکہ ذہنی صحت پر بھی منفی اثرات ڈال سکتا ہے، اس لیے احتیاط لازم ہے۔"

شائستہ نے صحت مند زندگی گزارنے کے لیے نمک کے معیاری اور محدود استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔ "کم مقدار میں اچھے معیار کا نمک استعمال کریں اور سفید نمک کو ترجیحاً غذا سے دور رکھیں، یہ چھوٹی تبدیلی بڑی صحت مندی کی جانب پہلا قدم ہو سکتی ہے،" انہوں نے اپنے تجربے کی روشنی میں کہا۔

Lahori Namak Say Wazan Kam Karnay Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lahori Namak Say Wazan Kam Karnay Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lahori Namak Say Wazan Kam Karnay Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   53 Views   |   11 Dec 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 December 2024)

ذرا سے لاہوری نمک سے وزن کیسے کم کریں؟ ڈاکٹر شائستہ نے موٹاپا ختم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا

ذرا سے لاہوری نمک سے وزن کیسے کم کریں؟ ڈاکٹر شائستہ نے موٹاپا ختم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ذرا سے لاہوری نمک سے وزن کیسے کم کریں؟ ڈاکٹر شائستہ نے موٹاپا ختم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔