عورتوں کے بیچ میں بولنے والا مرد نہیں ہوتا۔۔ فضاء علی نے یاسر نواز کو کڑا جواب دیتے ہوئے کیا کچھ بول دیا؟

Fiza Ali Hits Back At Yasir Nawaz

اداکار یاسر نواز کے اہلیہ ندا یاسر کے دفاع میں دیے گئے بیان کے بعد شوبز حلقوں میں ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے، جس پر اداکارہ فضا علی نے کھل کر اور دوٹوک انداز میں ردِعمل دے دیا۔ اس تازہ بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث مزید تیز ہو گئی ہے اور معاملہ ایک بار پھر خبروں کی سرخیوں میں آ گیا ہے۔

یاد رہے کہ ندا یاسر حال ہی میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق اپنے ایک تبصرے پر عوامی تنقید کی زد میں آ گئی تھیں، جس پر انہوں نے بعد ازاں وضاحت کے ساتھ معذرت بھی کی۔ اس بحث میں فضا علی نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوڈ ڈیلیوری سے وابستہ افراد نہایت محنتی ہوتے ہیں اور انہیں تھوڑی سی ٹِپ دینا کسی کے لیے مشکل نہیں، اس لیے ان پر منفی الزامات عائد کرنا مناسب نہیں۔

فضا علی کے اس مؤقف پر یاسر نواز نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بلاوجہ ندا یاسر کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ تاہم اب فضا علی نے اس بیان کا سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک باوقار اور سمجھدار مرد کبھی کسی عورت پر لفظی حملہ نہیں کرتا۔ ان کے مطابق یہ اختلاف دو خواتین کے درمیان تھا، اس میں کسی مرد کی مداخلت غیر ضروری اور نامناسب ہے۔

فضا علی نے مزید کہا کہ وہ فارغ بیٹھ کر تنازعات نہیں اچھالتیں بلکہ اپنے کام پر توجہ دیتی ہیں اور اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے معاشرے کے حقیقی مسائل پر بات کرتی ہیں۔ اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین دو حصوں میں بٹ گئے ہیں، جہاں کچھ لوگ فضا علی کے مؤقف کو درست قرار دے رہے ہیں، وہیں دوسرے صارفین یاسر نواز کو ایک ذمہ دار شوہر کہہ رہے ہیں جو اپنی اہلیہ کے حق میں کھڑے ہوئے۔

Fiza Ali Hits Back At Yasir Nawaz

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Fiza Ali Hits Back At Yasir Nawaz and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fiza Ali Hits Back At Yasir Nawaz to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   48 Views   |   17 Dec 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 17 December 2025)

عورتوں کے بیچ میں بولنے والا مرد نہیں ہوتا۔۔ فضاء علی نے یاسر نواز کو کڑا جواب دیتے ہوئے کیا کچھ بول دیا؟

عورتوں کے بیچ میں بولنے والا مرد نہیں ہوتا۔۔ فضاء علی نے یاسر نواز کو کڑا جواب دیتے ہوئے کیا کچھ بول دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عورتوں کے بیچ میں بولنے والا مرد نہیں ہوتا۔۔ فضاء علی نے یاسر نواز کو کڑا جواب دیتے ہوئے کیا کچھ بول دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts