ایشوریہ سے شادی کرو تو نیک بچہ نہیں پیدا ہوگا.. عبدالرزاق کے بیان پر کھلاڑیوں سمیت عوام بھی آگ بگولہ ہوگئے! معافی مانگنے کے بعد بھی نہ بخشا

" معافی مانگتے ہوئے بھی عبدالرزاق اپنے رویے پر افسوس نہیں کر رہے بلکہ الٹا یہ کہہ رہے ہیں کہ میں کسی اور خاتون کی مثال دینا چاہتا تھا۔۔۔ یہ ان کی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے۔"

"عبدالرزاق پر تمام ٹی وی چینلز پر آنے پر پابندی لگائی جائے، وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے دیگر کرکٹرز کو بھی سبق دیں"

"عبدالرزاق اس سے پہلے بھی کرکٹر ندا ڈار کے بارے میں تضحیک آمیز لہجہ اختیار کرچکے ہیں۔ انھوں نے اس دوران بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’آپ اِن سے ہاتھ ملا کر دیکھیں تو یہ لڑکی تو نہیں لگتیں۔ آپ بالوں کی کٹنگ ہی دیکھ لیں۔"

یہ اور اس طرح کے کئی کڑے تبصرے سابق کھلاڑی عبدالرزاق کے خلاف گزشتہ دو دن سے جاری ہیں. واضع رہے کہ دو دن پہلے کرکٹ کے ایک پروگرام میں دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے عبدالرزاق نے سابق ملکہ حسن اور بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کے خلاف تضحیک آمیز الفاظ ادا کیے تھے. جس پر اس وقت ساتھ بیٹھے شاہد آفریدی اور عمر گل نے بھی تالیاں بجائیں تھیں. لیکن یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی نہ صرف دیگر کھلاڑیوں پر تنقید کی گئی بلکہ عبدالرزاق کو بھی معافی مانگنی پڑی.

اپنی نئی ویڈیو میں عبدالرزاق کہتے ہیں کہ ’میری زبان پھسل گئی تھی۔ میں نے مثال کوئی اور دینا تھی مگر ایشوریہ جی کا نام منہ سے نکل گیا۔ میں اس پر معذرت کرتا ہوں اور میرا یہ مقصد نہیں تھا۔‘

اس ویڈیو کے بعد بھی صارفین کا غصہ کم نہیں ہورہا اور ول پچھلی مثالیں دے کر عورت کی توہین عبدالرزاق کی عادت قرار دے رہے ہیں. عوام کا مطالبہ ہے کہ آئندہ کسی شو میں انھیں منعقد نہ کیا جائے. جبکہ شاہد آفریدی اور عمر گل بھی عبدالرزاق کے بیان پر تالی بجانے کے باوجود اب ان پر تنقید کررہے ہیں

Public Backlash Over Abdul Razzak Statement About Aishwarya Rai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Public Backlash Over Abdul Razzak Statement About Aishwarya Rai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Public Backlash Over Abdul Razzak Statement About Aishwarya Rai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1438 Views   |   15 Nov 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

ایشوریہ سے شادی کرو تو نیک بچہ نہیں پیدا ہوگا.. عبدالرزاق کے بیان پر کھلاڑیوں سمیت عوام بھی آگ بگولہ ہوگئے! معافی مانگنے کے بعد بھی نہ بخشا

ایشوریہ سے شادی کرو تو نیک بچہ نہیں پیدا ہوگا.. عبدالرزاق کے بیان پر کھلاڑیوں سمیت عوام بھی آگ بگولہ ہوگئے! معافی مانگنے کے بعد بھی نہ بخشا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایشوریہ سے شادی کرو تو نیک بچہ نہیں پیدا ہوگا.. عبدالرزاق کے بیان پر کھلاڑیوں سمیت عوام بھی آگ بگولہ ہوگئے! معافی مانگنے کے بعد بھی نہ بخشا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔