Armeena Khan Shares Painful Health Update From Wheelchair
پاکستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ ارمینا رانا خان نے اپنی صحت کے حوالے سے ایک نہایت ذاتی اور چونکا دینے والا تجربہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ حال ہی میں انسٹاگرام پر وہ ایک ویڈیو میں وہیل چیئر پر بیٹھے نظر آئیں، جس میں انہوں نے بتایا کہ گذشتہ کچھ برسوں میں ان کی زندگی میں کئی چیلنجز اکٹھے آ گئے۔
اداکارہ نے بتایا کہ، ایک وقت ایسا آیا جب ان کے گھٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی، لیکن اس وقت ایک نئی ماں بننے کی ذمہ داری، والدین کے انتقال کا صدمہ اور میڈیکل رپورٹس میں کینسر کا خدشہ ـــــ یہ سب ایک ساتھ ہونے سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی تھیں۔ جس وجہ سے انہوں نے چوٹ کو نظر انداز کیا، ابتدائی طور پر وہ گھٹنے کی سرجری سے گریز کرتے ہوئے فزیوتھراپی پر انحصار کرتی رہیں، لیکن یہ عمل نہ صرف سست بلکہ کافی تکلیف دہ تھا۔
انہوں نے بتایا، اسی دوران میں نے ڈرامہ سیریل 'میری تنہائی' کی شوٹنگ مکمل کی، اور وزن بڑھنے کی وجہ سے شدید تنقید بھی برداشت کی۔
ارمینا نے کھل کر بتایا کہ انہوں نے منفی تبصروں کو نظرانداز کر کے اپنی ذہنی صحت کی حفاظت کی، مگر گھٹنے کی حالت مسلسل بگڑتی رہی اور آخرکار انہیں سرجری کروانی پڑی۔
آخر میں انہوں نے زور دیا کہ یہ بیان ہمدردی حاصل کرنے کے لیے نہیں بلکہ اپنے تجربات کی حقیقت دنیا کے سامنے لانے کے لیے ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں ان کا حوصلہ ان کے شوہر کی محبت اور سپورٹ کی بدولت بڑھا، جس نے انہیں مشکلات کا مقابلہ کرنے کی طاقت دی۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Armeena Khan Shares Painful Health Update From Wheelchair and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Armeena Khan Shares Painful Health Update From Wheelchair to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
بچے کی پیدائش، والدین کا انتقال اور۔۔ ارمینا خان وہیل چیئر پر کیسے آ گئیں؟ اداکارہ نے اپنی تکلیفوں اور ذاتی زندگی سے پردہ اٹھا دیا
بچے کی پیدائش، والدین کا انتقال اور۔۔ ارمینا خان وہیل چیئر پر کیسے آ گئیں؟ اداکارہ نے اپنی تکلیفوں اور ذاتی زندگی سے پردہ اٹھا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچے کی پیدائش، والدین کا انتقال اور۔۔ ارمینا خان وہیل چیئر پر کیسے آ گئیں؟ اداکارہ نے اپنی تکلیفوں اور ذاتی زندگی سے پردہ اٹھا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔