اگر 40 سال کی عمر کے بعد بھی اپنے دل کو جوان ،صحت مند اور توانا رکھنا چاہتے ہیں تو۔۔۔۔۔۔ کون سی عادت اپنائیں؟

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اور دیگر یورپی ممالک کے ماہرین نے ایک تحقیق کے بعد کہا ہے کہ بالخصوص ہارٹ فیل سے بچنا ہے تو پانی کے زائد استعمال کو اپنی عادت میں بنا لیں۔ اس کیفیت میں دل بتدریج کمزور ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ ہارٹ فیل میں دل میں خون پمپ کرنے کی صلاحیت کمزور ہوجاتی ہے اور معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہونے لگتے ہیں۔ یورپی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اپنے دل کو جوان ،صحت مند اور توانا رکھنا چاہتے ہیں تو پانی کی وافر مقدار کی عادت اپنائیں جو عمر بھر دل کو بہترین حالت میں رکھ سکتی ہے

یورپی ہارٹ جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق پوری زندگی لیکوئڈ بالخصوص پانی کا وافر استعمال مستقبل میں امراضِ قلب سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس سے قبل نمک کی کم مقدار کو بھی اسی زمرے میں شامل کیا گیا تھا لیکن اب امریکہ میں نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹس (این آئی ایچ) کی ماہرِ قلب نے اپنی تحقیق میں پانی کی کمی بیشی اور قبل کے پٹھوں (مسلز) کی سختی کے درمیان تعلق دریافت کیا ہے۔

اس تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی کہ میں پانی نہ پینے والے افراد میں ذیابیطس، موٹاپے اور ہارٹ فیلیئر سمیت امراضِ قلب کے امراض موجود تھے ۔ اس تحقیق میں 15000 افراد پر تحقیق کی گئی اس میں ایک جانب شرکا سے پانی پینے کے متعلق پوچھا گیا تو دوسری جانب جسم میں سیرم سوڈیئم کی پیمائش کی گئی کیونکہ پانی کم پینے سے جسم میں سوڈیئم کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور امراضِ قلب کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے جن میں ہارٹ فیل ہونا اور دل کے پٹھوں کے موٹا اور پتلا ہونے کے امراض شامل ہیں۔ ایک فیصد سیرم سوڈیئم بڑھنے سے ہارٹ فیل کا خطرہ 5 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

اسی بنا پر ماہرین نے زور دے کر کہا ہے کہ اگرآپ امراضِ قلب اور بالخصوص ہارٹ فیل سے بچنا چاہتے ہیں تو 40 سال کی عمر کے بعد سے ہی پانی کی مقدار بڑھادیں تاکہ اگلے عشروں تک آپ کا دل توانا رہ سکے۔ تحقیق کے مطابق امریکہ میں 6 ملین سے زیادہ افراد اس حالت سے متاثر ہوئے ۔

Dil Ko Sehat Mand Rakhne Wali Adat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dil Ko Sehat Mand Rakhne Wali Adat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dil Ko Sehat Mand Rakhne Wali Adat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2647 Views   |   21 Apr 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

اگر 40 سال کی عمر کے بعد بھی اپنے دل کو جوان ،صحت مند اور توانا رکھنا چاہتے ہیں تو۔۔۔۔۔۔ کون سی عادت اپنائیں؟

اگر 40 سال کی عمر کے بعد بھی اپنے دل کو جوان ،صحت مند اور توانا رکھنا چاہتے ہیں تو۔۔۔۔۔۔ کون سی عادت اپنائیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر 40 سال کی عمر کے بعد بھی اپنے دل کو جوان ،صحت مند اور توانا رکھنا چاہتے ہیں تو۔۔۔۔۔۔ کون سی عادت اپنائیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔