پیدائشی طور پر کچھ بچوں میں نقص ہوتے ہیں جن میں سے ایک نقص کلپ فٹ بھی ہے۔ یہ کسی بھی بچے میں ہو سکتا ہے اور عموماً رحم میں موجود بچے کے ساتھ یہ مسئلہ ہوتا ہے۔ اس کی وجوہات آج بھی پر اسرار ہیں مگر کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے۔ اس پر آج بھی میڈیکل سائنس بھی حیران ہے کہ یہ نقص کیسے ہوتا ہے؟
اس نقص کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کے دونوں پاؤں مڑے ہوئے ہوتے ہیں اور کچھ کی ٹانگیں بھی قدرتی طور پر سیدھی نہیں ہوتی ہیں جس کا صرف اور صرف ایک ہی علاج ہے اور وہ سرجری ہے جس کے بغیر مڑے ہوئے ہاتھ پیروں کو سیدھا نہیں کیا جا سکتا۔
آج ہم آپ کو ایک ایسی جڑی بوٹی کے بارے میں بتائیں گے جس کے استعمال سے یہ پیدائشی نقص بھی جلد از جلد کنٹرول میں آسکتا ہے اور دیگر کئی فوائد ارو بھی ہیں جو شاید آپ کو استعمال سے مزید حیران کر سکتے ہیں۔
یہ کون سی جڑی بوٹی ہے جو مہنگی سرجری میں بھی استعمال ہوتی ہے؟
امربیل یا آکاش بیل:
آکاش بیل کو بھارت میں جادوگر بوٹی بھی کہا جا تا ہے جس کی وجہ یہی ہے کہ یہ بڑے کرشمے دکھاتی ہے لیکن اس کا استعمال کم ہی لوگ کرنا جانتے ہیں۔ یہ تاروں کی شکل میں ہوتی ہے یعنی اس کی باریک سی ڈنڈیاں ہوتی ہیں اور یہ اکثر درختوں پر اگتی ہے یہ جس بھی درخت کے اوپر لگ جائے وہ کبھی بھی زرخیز نہیں ہو سکتا یعنی وہ کچھ ہی دنوں میں جل جاتا ہے اسی وجہ سے اس کو جادو بوٹی کہتے ہیں۔ اس میں ایسے تیز انزائمز ہوتے ہیں جو بیماریوں کو جسم سے نکالنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ سب سے اچھی اکاش بیل وہ وہتی ہے جو نیم کے درخت کے اوپر لگی ہو کیونکہ وہ نیم کو نقصان نہیں پہنچا سکتی اور مزید فائدے مدن بن جاتی ہے۔ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں اس کے کچھ ایسے فائدے جو آپ کی بھی مشکلوں میں آسانیاں پیدا کرسکتے ہیں۔
٭ معذور بچوں کا علاج/ نقص کلپ فٹ:
آکاش بیل پیدائشی مڑے ہوئے بچوں کے پیروں کو سیدھا کرنے میں مدد دیتی ہے اور ساتھ ہی یہ اس مرض کی مہنگی سرجری کے دوران بھی استعمال ہوتی ہے۔ اس میں وٹامن اے، ای، سی، ڈی اور کئی قسم کی ایسی مفید معدنیات پائی جاتی ہیں جو ہڈیوں کی مضبوطی کے ساتھ ان کی شیپ کو بھی سیدھا کرنے میں مدد دیتی ہے۔
آکاش بیل کی تار نما لکڑی کو اچھی طرح پیس کر اس کو گرم پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کرنا اس مرض میں مفید ہے۔ یا پھر زیتون کے گرم تیل میں یہ پسا ہوا پاوڈر ڈال کر اچھی طرح لیپ تیار کریں اور اس کو مُڑی ہوئی ٹانگوں اور پیروں پر روزانہ دن میں 20 منٹ کے لیے کم از کم مالش کریں۔ اس سے جلد افاقہ ہوگا۔
٭ بالوں کی نشوونما:
جن لوگوں کے سر پر بال نہیں اگتے یا بال بہت زیادہ گرتے ہیں، ان کو چاہیے ایک چمچ آکاش بیل کا پاؤڈر بادام کے تیل میں ڈال کر بالوں میں لگائیں اور 40 منٹ میں دھو لیں۔ اس عمل کو ہفتے میں 3 مرتبہ کرنے سے سر پر بال اگنے لگیں گے۔
٭ کمر اور جوڑوں کا درد:
آکاش بیل کو جسمانی درد دور کرنے کے لیے استعمال کا جاتا ہے اور یہ بہت اثرانداز ہوتی ہے۔ اس کو ہفتے میں 3 دن پانی کے پیئیں اور تیل میں مکس کرکے لیپ درد والی جگہوں پر لگائیں اس کو حکیم بھی ہنگے داموں میں بیچتے ہیں۔
٭ جنسی طاقت:
خواتین ہوں یا مرد حضرات کئی قسم کے جنسی مسائل کا سامنا کرتے ہیں، پھر چاہے وہ اولاد نہ ہونے کا مسئلہ ہو یا مزید پیچیدہ مسائل یہ بوٹی ان معاملات میں مفید ہے۔ مرد حضرات کھجور اور دودھ کو اچھی طرح پکا کر اس میں آکاش بوٹی کا پاؤڈر مکس کرکے پیئیں اس سے مردانہ کمزوری بھی دور ہوگی اور جسم کو طاقت بھی ملے گی۔ مرد اس کو روزانہ استعمال کرسکتے ہیں۔ وہیں خواتین اس صرف گرم دودھ میں ڈال کر ایک دن کے گیپ سے ہفتے میں صرف 3 مرتبہ استعمال کریں کیونکہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mury Huye Pairon Ka Ilaaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mury Huye Pairon Ka Ilaaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.