پاپا امید ہے ہم دوبارہ ایک ساتھ کیک کھائیں گے۔۔ گزشتہ برس انتقال کرجانے والے گلوکار کے کے کی سالگرہ کے موقع پر بیٹی کا جذباتی پیغام

“پاپا سالگرہ سالگرہ مبارک ہو۔میں بتا نہیں سکتی لیکن آج بھی ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ آپ کی بہت یاد آتی ہے، کم از کم میرے خوابوں میں زندگی میں واپس آنے کا شکریہ۔ مجھے امید ہے کہ ہم ایک بار پھر ایک ساتھ کیک کھا سکیں گے“

یہ کہنا ہے لاکھوں نہیں کروڑوں دلوں کی دھڑکن بھارت کے معروف گلاکار کرشن کمار کنناتھ (کے کے) کی صاحبزادی تمارا کے جنھوں نے والد کی ٥٥ ویں سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی نوٹ شئیر کیا۔ ساتھ ہی تمارا نے کچھ تصاویر شئیر کیں جن میں ایک بچے تمارا کو اپنے والد کی گود میں بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے، جو پیانو بجانے میں مصروف ہے۔

واضح رہے گزشتہ برس کولکتہ میں لائیو پرفارمنس دیتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرجانے والے گلوکار کے کے اپنے رومانوی گانوں کے لیے مشہور تھے، جن میں ہم دل دے چکے صنم کا گہت تڑپ تڑپ، بچنا اے حسینو کا خدا جانے، اوم شانتی اوم کا آنکھ میں تیری، کائٹس کا زندگی دو پل کی جیسے سدا بہار گیت شامل ہیں۔

کے کے نے اپنے تقریباً 3 دہائیوں کے طویل کیریئر کے دوران ہندی میں 500 سے زیادہ گانے گائے اور تیلگو، بنگالی، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں 200 سے زیادہ گانے گائے۔

انہوں نے مختلف اعزازات بھی حاصل کیے جن میں بہترین پلے بیک سنگر کے لیے دو اسکرین ایوارڈز شامل ہیں۔ کے کے نے اپنے بچپن کی محبت جیوتھی کرشنا سے 1991 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے نکول اور تمارا تھے۔

Kk Daughter Taamara Misses Dad On 55Th Birth Anniversary

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kk Daughter Taamara Misses Dad On 55Th Birth Anniversary and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kk Daughter Taamara Misses Dad On 55Th Birth Anniversary to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2221 Views   |   24 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پاپا امید ہے ہم دوبارہ ایک ساتھ کیک کھائیں گے۔۔ گزشتہ برس انتقال کرجانے والے گلوکار کے کے کی سالگرہ کے موقع پر بیٹی کا جذباتی پیغام

پاپا امید ہے ہم دوبارہ ایک ساتھ کیک کھائیں گے۔۔ گزشتہ برس انتقال کرجانے والے گلوکار کے کے کی سالگرہ کے موقع پر بیٹی کا جذباتی پیغام ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پاپا امید ہے ہم دوبارہ ایک ساتھ کیک کھائیں گے۔۔ گزشتہ برس انتقال کرجانے والے گلوکار کے کے کی سالگرہ کے موقع پر بیٹی کا جذباتی پیغام سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔