خوشبو دار اور ذائقے دار اجوائن مخصوص کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے اور آیوروید میں اپنے فائدوں کی وجہ سے بھی صدیوں سے استعمال ہوتا رہا ہے۔ آج ہم اجوائن کا پانی پینے کے کچھ ایسے فائدے بتائیں گے جن سے آپ گھر بیٹھے بھی اپنی کئی مشکلات کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں۔
اجوائن کی غذائی اہمیت
اجوائن میں کاربو ہائیڈریٹ، چکنائی، پروٹین، فائبر، کاپر، آیوڈین، میگنیز ، کاربوہائیڈریٹس ، فیٹ ، پروٹین ، فائبر، موئسچر ، منرلز ، کیلشیم ، فاسفورس، آئرن ، کوبالٹ ، میگنیشیم ، تھائیمائین اور ریبو فلاون اور تھائمول پایا جاتا ہے۔
اجوائن کا پانی بنانے کا طریقہ
ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ دیسی اجوائ بھگو کر چھوڑ دیں اور اور صبح اس پانی کو ابال کر چھان لیں۔ اس پانی میں اگر چاہیں تو ایک چھوٹا ٹکڑا دار چینی، چھوٹا ٹکڑا ادرک اور ایک چمچ شہد بھی ملایا جاسکتا ہے۔ اجوائن کے اس قہوے کو نہار منہ پی لیں۔
اجوائن کا پانی پینے کے فائدے
نہار منہ اس پانی کو پینے سے ڈھیٹ سے ڈھیٹ چربی بھی تیزی سے پگھلنے لگتی ہے کیوں کہ اجوائن کا پانی میٹابالزم کو بڑھاتا ہے اور اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے جس کی وجہ سے چربی پگھلتی ہے۔
اجوائن کا ہانی ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بھی مفید ہے۔ اس سے بلڈ شوگر کنٹرول رہتی ہے۔
خون صاف کرتا ہے، جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس وجہ سے جگر کی صحت کے لئے کافی مفید ہے۔
چونکہ اجوائن میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل اور اینٹی سپٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے یہ جسم سے جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے اور مختلف انفیکشن سے نجات دیتا ہے۔