کچن کی جالیوں سے میل کچیل اور چکنائی کو منٹوں میں صاف کرنے کے لئے۔۔۔۔۔ کچن ٹپس جو کہ آپ کی زندگی کو بنائیں بہت آسان

کہتے ہیں خواتین کی آدھی زندگی تو کچن میں کھانا پکاتے اور کچن کے کام کرتے ہوئے ہی گزر جاتی ہے، اس بات میں کہاں تک سچائی ہے اس بارے میں تو بحث نہیں کی جا سکتی کیونکہ ہر گھر کے اپنے طریقے اور معمولات ہوتے ہیں لیکن ہم یہاں خواتین کی زندگی آسان بنانے کے لئے کچھ ٹپس ضرور شئیرکررہے ہیں۔

1۔ کچن کیبنٹس سے کاکروچ کا خاتمہ

اگر آپ کے کچن کی کیبنٹس میں بھی کاکروچ بہت آزادی سے چہل قدمی کرتے ہیں تو گبھرائیں نہیں بلکہ ایک پرانے کسی برتن میں جو کہ اب استعمال نہ ہوتا ہو اس میں تھوڑا سا سرف ڈال کر کیبنٹ کے اندر رکھ دیں۔ اور دو تین دن کے لئے ایسے ہی چھوڑ دیں، آپ دیکھیں گی کہ دو سے تین دن میں کاکروچ وہاں سے غائب ہو جائیں گے اور اگر ہوں گے بھی تو اس سرف کے پیالے میں گرے ہوئے ملیں گے۔

2۔ چائے ، کافی کے مگ سے داغ دھبے صاف کریں

ایک چھوٹے ٹب یا برتن میں نیم گرم پانی لیں اس میں لاہوری نمک ڈالیں اور چلا لیں اب کافی اور چائے کے مگ اس میں ڈال دیں 5 منٹ بعد کسی بھی کھردرے کپڑے(ایک مشہور کمپنی کا کھردرا جونا یا برتن دھونے کا کپڑا آتا ہے جس کے ایک طرف کھردرا حصہ ہوتا ہے اور دوسری طرف اسفنج) سے کپس کو دھو لیں۔ کپ بالکل نئے جیسے ہو جائیں گے۔

3۔ چٹخے ہوئے انڈوں کو کیسے ابالیں

اکثر گھر لاتے ہوئے انڈے چٹخ جاتے ہیں تو اب ان کو ابالا کیسے جائے ۔ تو اس کے لئے ایک بہت آسان ظریقہ یہ ہے کہ انڈے کو المونیم فوائل میں لپیٹ کر پھر پانی میں ڈال کر ابالیں، انڈا بالکل صحیح حالت میں ابل جائے گا اور ضایع نہیں ہوگا۔

4۔ جوسر یا بلینڈر کی صفائی

اگر آپ کا جوسر یا بلینڈر کا جگ اندرسے یا بلیڈ کے نیچے کا حصہ گندا ہو گیا ہے تو اس کو صاف کرنا مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ اس سے ہاتھ کٹنے کا خطرہ ہوتا ہے تو اس کی بہت ہی آسان ٹپ ہے کہ جگ میں یا بلینڈر میں تھوڑا سا نیم گرم پانی ڈالیں اس میں ڈش واشنگ لیکوئیڈ ڈال کر اس کوچلا دیں 10 سے 15 سیکنڈ تک چلائیں ، پھراس کو دھو لیں ، آپ کی مشینیں بغیر کسی دقت کے بغیر ہاتھ لگائے اندر سے بالکل نئی ہو جائیں گی۔

5۔ شیشے کے برتنوں کو جگمگانے کے لئے

شیشے کے برتن جو کہ زیادہ استعمال سے ڈل ہوجاتے ہیں اور اپنی چمک کھو دیتے ہیں۔ ان کی چمک لوٹانے کے لئے ایک برتن میں نیم گرم پانی لے کر اس میں ایک چوتھائی کپ سفید سرکہ ڈال دیں۔ اب برتن اس میں تھوڑی دیر کے لئے بھگو دیں، پھر نارمل طریقے سے دھو لیں برتن دوبارہ سے جگمگا جائیں گے۔

6۔ کچن کی جالیوں کومنٹوں میں صاف کرنے کے لئے

کچن کی جالیاں مسلسل استعمال سے انتہائی گندی اور ان میں میل کچیل اور چکنائی جم جاتی ہے۔ جس کی صفائی کرتے دانتوں پسینہ آجاتا ہے تو اس کی صفائی کی بہت آسان اور بہترین ٹپ یہ ہے کہ ایک پرانا کنگھا لیں اس کو جالیوں پر بار بار اوپر سے نیچے پھیریں تمام میل کچیل اور چکنائی نیچے گرجائے گی ۔ اب ان جالیوں کو گرم پانی میں کپڑا بھگو کراس کپڑے سے پونچھ لیں اگر اب بھی کچھ گندگی نظر آئے تو تھوڑا سا سرف لگا لیں۔ اس سے آپ کی جالیاں بالکل صاف ہو جائیں گی۔ (یاد رہے یہ سب کام ہفتے میں ایک دفعہ کر لیے جائیں تو صفائی میں بہت آسانی ہو جاتی ہے)۔ یہ وہ چند ٹپس ہیں جو کہ آپ کے ڈھیر سارے کاموں سے کچھ کاموں میں آسانی ضرور پیدا کر دیں گی۔

Kitchen Tips Jo Zindagi Asan Banayn

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Kitchen Tips Jo Zindagi Asan Banayn and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kitchen Tips Jo Zindagi Asan Banayn to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   8106 Views   |   09 Feb 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

کچن کی جالیوں سے میل کچیل اور چکنائی کو منٹوں میں صاف کرنے کے لئے۔۔۔۔۔ کچن ٹپس جو کہ آپ کی زندگی کو بنائیں بہت آسان

کچن کی جالیوں سے میل کچیل اور چکنائی کو منٹوں میں صاف کرنے کے لئے۔۔۔۔۔ کچن ٹپس جو کہ آپ کی زندگی کو بنائیں بہت آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کچن کی جالیوں سے میل کچیل اور چکنائی کو منٹوں میں صاف کرنے کے لئے۔۔۔۔۔ کچن ٹپس جو کہ آپ کی زندگی کو بنائیں بہت آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔