گرمی اتنی ہے کہ گاڑی اندر سے شدید گرم ہو گئی ہے؟ تو رُکیں کھڑکیوں کے شیشے مت کھولیں جانیں اسے بغیر شیشے کھولے ٹھنڈا کرنے کی ٹِپ

آج کل اتنی گرمی پڑ رہی ہے کہ باہر تو ہر چیز گرم ہے ہی بلکہ اب تو گاڑی بھی اندر سے اتنی گرم ہو جاتی ہے کہ اس میں بیٹھنا مشکل ہو جاتا ہے اور اس میں بیٹھتے ہی دم گھُٹنے لگتا ہے اور ہم فوری کھڑکی کھول دیتے ہیں۔
لیکن رُکیں! کھڑکی کھول کر گاڑی میں بیٹھنے سے آپ کو لو بھی تو لگ سکتی ہے؟ ایسے میں کیا کریں کہ کھڑکی بھی نہ کھولیں اور گاڑی بھی ٹھنڈی ہو جائے، اس کے لئے ہمیشہ کی طرح آج بھی کے فوڈز آپ کے لئے حیرت انگیز ٹپ جس کو آزما کر آپ بنا سکتے ہیں شدید گرمی میں اپنی گاڑی کو ٹھنڈا تو چلیں پھر طریقہ جان لیتے ہیں۔

گاڑی کو ٹھنڈا کر نے کا طریقہ

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ گاڑی کو ٹھنڈا کرنے کے لئے اے سی بھی تو چلایا جا سکتا ہے لیکن آج کل اس طرح کی گاڑی افورڈ کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے اور اگر ہے بھی تو مہنگائی کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کا خرچہ بہت بڑھ گیا ہے تو اس لئے آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں بنا خرچے گاڑی کو اندر سے ٹھنڈا رکھنے کا آسان طریقہ۔
تھریلسٹ کی ایک ریسرچ کے مطابق گاڑی کے شیشوں کو بند رکھ کر آپ اس کو جلدی ٹھنڈا کر سکتے ہیں اگر آپ کچھ دیر کے لئے گاڑی کے چاروں دروازے کھول دیں اور پھر اے سی چلا دیں 4 سے 6 منٹ بعد تمام دروازے بند کر دیں اور اے سی چلا رہنے دیں۔
اگر آپ اے سی نہیں چلانا چاہتے تو چاروں کھڑکیوں کو تھوڑا تھوڑا کھول دیں اور پھر ڈارئیو کریں اس سے گاڑی کا درجہ حرارت نارمل ہو جائے گا، لیکن شدید گرمی میں پوری کھڑکی نہ کھولیں ورنہ گاڑی گرم اور آپ کو لوُ لگ سکتی ہے، ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے تھوڑی دیر کے لئے چاروں کھڑکیاں کھول دیں اور پھر جب سوار ہوں تو انہیں بند کر لیں اس طرح بھی گاڑی نارمل درجہ حرارت پر آ جائے گی، کوشش کریں کہ گاڑی کو چھاؤں میں یا کسی درخت کے نیچے پارک کریں۔

Gari Ko Thanda Rakhne Ke Tarikay

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Gari Ko Thanda Rakhne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gari Ko Thanda Rakhne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3420 Views   |   22 Jun 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

گرمی اتنی ہے کہ گاڑی اندر سے شدید گرم ہو گئی ہے؟ تو رُکیں کھڑکیوں کے شیشے مت کھولیں جانیں اسے بغیر شیشے کھولے ٹھنڈا کرنے کی ٹِپ

گرمی اتنی ہے کہ گاڑی اندر سے شدید گرم ہو گئی ہے؟ تو رُکیں کھڑکیوں کے شیشے مت کھولیں جانیں اسے بغیر شیشے کھولے ٹھنڈا کرنے کی ٹِپ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرمی اتنی ہے کہ گاڑی اندر سے شدید گرم ہو گئی ہے؟ تو رُکیں کھڑکیوں کے شیشے مت کھولیں جانیں اسے بغیر شیشے کھولے ٹھنڈا کرنے کی ٹِپ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔