کیا پارلر جا کر کیراٹن ٹریٹمنٹ کروانا آپ کو بھی مہنگا پڑ رہا ہے؟ اب منٹوں میں گھر پر تیار کریں ایسا ہیئر ماسک جو بالوں کو بنائے سِلکی سیدھے اور چمکدار

آج کل خواتین کو سیدھے بال زیادہ پسند ہیں، اسلیئے وہ پارلر جا کے مہنگے مہنگے ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں تا کہ انکے بال زیادہ عرصے تک سیدھے نظر آئیں۔ لیکن ہر عورت مہنگائی کے اس دور میں پارلر جا کر یہ ٹریٹمنٹ کا خرچہ نہیں اٹھا سکتی، اسی لیئے آج ہم لائے ہیں ان بہنوں کیلیئے گھر میں کیراٹن کرنے کا طریقہ جس کے استعمال سے واضح فرق محسوس ہوگا۔

اجزاء

گھر میں کیراٹن ماسک بنانے کیلیئے جو اشیاء درکار ہیں وہ درج ذیل ہیں
۔ تازہ ایلو ویرا جیل
۔ ناریل کا دودھ (کوکونٹ ملک)
۔ چاول آدھا کپ
۔ السی کے بیج ایک چمچ

کیراٹن ماسک بنانے کا طریقہ


۔ کیراٹن ماسک بنانے کیلیئے سب سے پہلے ایلوویرا کا جیل نکال کر ایک طرف رکھ دیں پھر آدھا تازہ ناریل لیکر اس میں پانی ڈال کر باریک بلینڈ کر اسکے بعد اسے چھان کر اسکا دودھ الگ کرلیں۔
۔ اب آدھا کپ چاول کو اچھے سے دھو کر صاف پینے کے پانی میں ڈال کر ابالنے رکھ دیں اور اس میں ایک چمچ السی کے بیج شامل کریں (اگر السی نہ بھی ہو تو مسئلہ نہیں، لیکن ڈال دیں تو اچھا ہوگا)۔
۔ پانچ سے سات منٹ ابالنے کے بعد جب پانی گاڑھا ہوجائے تو اسے ململ کے کپڑے یا چھلنی سے چھان سے الگ کر لیں۔ اب ایک پیالے میں یہ پانی اور دوسرے پیالے میں ابلے ہوئے چاول اور السی رکھیں۔
۔ چاول والے پیالے میں دو چمچ اور پانی میں ایک چمچ ایلو ویرا جیل ڈالیں، اسی طرح کوکونٹ ملک کو بھی دونوں پیالوں میں تین سے چار چمچ شامل کریں۔
۔ اب آپ اس میں دو چمچ ناریل کا تیل ڈال کر اچھے سے مکس کریں، پانی با آسانی مکس ہوجائے گا لیکن چاولوں کو آپ نے بلینڈر میں ڈال کر اسکا باریک پیسٹ بنا کر چھلنی سے چھان لینا ہے۔
۔ اب جو پانی بنایا ہے اسے نہانے سے پہلے پورے بالوں میں جڑ سے لیکر نیچے تک اچھے سے لگا کر بالوں کو باندھ لیں، آدھے گھنٹے بعد ہیر ماسک کو بھی اسی طرح پورے بالوں پر لگا کر آدھے گھنٹے کیلیئے بالوں کو کُھلا چھوڑ دینا ہے۔
۔ اسکے بعد آپ بالوں کو سادے پانی سے دھو کر شیمپو کرلیں، سر دھونے کے بعد کوئی بھی ہیر سیرم بالوں پر لگا کر بالوں کو آدھے ایک گھنٹے کیلیئے خشک ہونے دیں پھر بُرش یا کنگھی کریں۔
۔ اس گھریلو کیراٹن ٹریٹمنٹ کے پہلے استعمال سے ہی آپ کو اپنے بالوں میں نمایاں فرق نظر آئے گا۔ اسے ہفتے میں ایک بار کم سے کم دو مہینے تک استعمال کریں، یہ نہ صرف آپکے بالوں کو سیدھا کرئے گا بلکہ انکی نشونما بھی کرئے گا۔

Balon Ko Silki Aur Seedha Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Balon Ko Silki Aur Seedha Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Ko Silki Aur Seedha Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   7537 Views   |   30 Dec 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 December 2024)

کیا پارلر جا کر کیراٹن ٹریٹمنٹ کروانا آپ کو بھی مہنگا پڑ رہا ہے؟ اب منٹوں میں گھر پر تیار کریں ایسا ہیئر ماسک جو بالوں کو بنائے سِلکی سیدھے اور چمکدار

کیا پارلر جا کر کیراٹن ٹریٹمنٹ کروانا آپ کو بھی مہنگا پڑ رہا ہے؟ اب منٹوں میں گھر پر تیار کریں ایسا ہیئر ماسک جو بالوں کو بنائے سِلکی سیدھے اور چمکدار ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا پارلر جا کر کیراٹن ٹریٹمنٹ کروانا آپ کو بھی مہنگا پڑ رہا ہے؟ اب منٹوں میں گھر پر تیار کریں ایسا ہیئر ماسک جو بالوں کو بنائے سِلکی سیدھے اور چمکدار سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔