کینسر سے دور رہنا چاہتے ہیں تو چاول کھائیں ۔۔۔

سفید چاول یا بھورے چاول(براؤن رائس) کا استعمال:

ہندوستان، پاکستان میں ہم سب بنیادی طور پر سفید چاول کھانا پسند کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ یہ محسوس کرتے ہیں کہ چاول کھائے بغیر کھانا مکمل نہیں ہوتا۔ ہمارے کھانوں کا یہ لازمی حصہ ہوتے ہیں۔ دن کے یا رات کے کھانے میں اس کو ضرور شامل کیا جاتا ہے اورکچھ گھرانوں میں تو اس کے بغیر کھانوں کا تصور ہی نہیں ہے۔ کہا جاتا ہے کہ چاول موٹاپا پیدا کرتے ہیں ، اس کے علاوہ بھی ذیابیطس وغیرہ کے مریضوں کے لئے اس کا استعمال زیادہ مفید نہیں ہے لیکن اگر سفید چاول کی جگہ براؤن رائس کا استعمال کیا جائے تو یہی نقصان فائدے میں بدل جائے گا۔ اس کا رس بھی قدیم زمانے میں پیا جاتا تھا۔ یہ جسم میں خون کو صاف کرنے، جسم میں کولیسٹرول کو کم کرنے جیسے فوائد فراہم کرتا ہے۔

براؤن رائس کھانے کا مشورہ:

غذائی ماہرین اب سفید چاول کے بجائے براؤن رائس کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ براؤن رائس کھانے سے جسم میں سنگین بیماریوں کی علامات کم ہوجاتی ہیں۔ براؤن رائس کھانے سے کینسر کی علامات، وزن میں تیزی سے اضافہ، صبح اٹھنے کے بعد جسم میں درد کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ سفید چاول پالش کئے ہوئے ہوتے ہیں۔ اس لیے اس کے غذائی اجزاء ختم ہو جاتے ہیں۔ آئیے براؤن رائس کھانے کے فوائد کے بارے میں جانتے ہیں۔

کینسر کی روک تھام:

کینسر کا ابھی تک کوئی یقینی علاج یا وجہ دریافت نہیں ہوئی ہے کہ آپ یہ یقینی طور پر کہہ سکیں کہ اگر یہ کیا تو کینسر ہوگا اور یہ نہ کیا تو کینسر نہیں ہوگا ۔ کینسر سے بچاؤ کے لیے ڈاکٹر بہت سے اقدامات تجویز کرتے ہیں، جس سے ہم کینسر سے دور رہنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ کینسر کی مختلف اقسام ہیں۔ بریسٹ کینسر، بلڈ کینسر، منہ کا کینسر وغیرہ ۔ لیکن اگر آپ اچھی خوراک لیں تو آپ خود کو کینسر سے بچا سکتے ہیں۔ براؤن چاول اور اس کے حیرت انگیز فوائد کینسر پر بھی کام کرتے ہیں اس لیے اگر براؤن رائس کو خوراک میں رکھا جائے تو آپ خود کو کینسر سے دور رکھنے کی کوشش ضرور کر سکتے ہیں۔

دل کے لیے فائدہ مند:

دل کو مضبوط اور صحت مند رکھنا بہت ضروری ہے۔ اس لیےاگرآپ سفید چاول کے بغیر براؤن رائس کھائیں تو آپ دل کے دورے، کارڈیک اریسٹ جیسی سنگین بیماریوں سے خود کو دور رکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو ڈاکٹر آپ کو براؤن رائس کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد :

اگر آپ براؤن رائس روزانہ کھاتے ہیں تو یہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ خالی پیٹ بھورے(براؤن ) چاول کھاتے ہیں تو یہ پیٹ سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے۔ براؤن چاول اچھے کولیسٹرول کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ جسم میں خون کو صاف کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اسی لیے غذائی ماہرین براؤن رائس کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھیں:

ذیابیطس کی شرح بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے سفید چاول کے بجائے براؤن رائس کھانے کی تجویزدی جاتی ہے۔ اس کے لیے آپ کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں تبدیلیاں لانی ہوں گی۔ آپ اپنی خوراک میں براؤن رائس کا استعمال کرکے ذیابیطس کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ یہ بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ، براؤن چاول ہضم کرنے کے لئے بہت آسان ہے

Cancer Se Bachna Hai To Chawal Khayen

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Cancer Se Bachna Hai To Chawal Khayen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cancer Se Bachna Hai To Chawal Khayen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2184 Views   |   25 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کینسر سے دور رہنا چاہتے ہیں تو چاول کھائیں ۔۔۔

کینسر سے دور رہنا چاہتے ہیں تو چاول کھائیں ۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کینسر سے دور رہنا چاہتے ہیں تو چاول کھائیں ۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔