جائفل کے فوائد - مردوں کو جائفل والا دودھ کیوں پینا چاہیے؟ جانیے جائفل کے کچھ ایسے فائدے جو سب کے لیے جاننا ضروری ہیں

جائفل کا دودھ طاقت کی کنجی سمجھا جاتا ہے۔ مردوں کو یہ دودھ ہفتے میں ایک سے دو مرتبہ لازمی پینا چاہیے۔ اس حوالے سے معروف حکیم بھی اپنی رائے دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ: '' جائفل میں مردوں کی طاقت کا ایک بہترین خزانہ چھپا ہے۔ جو ان کو جسمانی و دماغی مسائل سے بھی بچاتا ہے اور دماغ کو تقویت بھی دیتا ہے۔ ''
جائفل میں پروٹین، سٹارچ، مخصوص مقدار میں آئل، میوسیلیج، لگننز، فینائل پروپینوائڈز اور دیگر معدنیاتی مرکبات پائے جاتے ہیں جو اس کو ہماری صحت کے لیے فائدے مند بناتے ہیں۔ یہ صرف کھانوں کو مزیدار ہی نہیں بناتا بلکہ اس میں قدرت نے صحت کے کچھ راز بھی رکھے ہیں۔ ویسے تو جائفل کو توڑنے کے بعد پیس کر پاؤڈر کی شکل میں استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن اگر صرف ایک ثابت جائفل کو کمرے یا اپنے بیگوں اور کیبنٹس وغیرہ میں رکھیں تو یہ کیڑے مکوڑے کو بھگانے کا کام بھی کرتا ہے۔

کیسے پیئیں؟

٭ جائفل کی تاثیر چونکہ گرم ہے۔ اس لیے یہ مرد حضرات کی صحت کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔ اس کو گرم دودھ میں پکا کر استعمال کریں یا نیم گرم دودھ میں آدھا چمچ جائفل کا پاؤڈر مکس کرکے پی لیں۔

فائدے:

آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ مرد حضرات کو جائفل کا دودھ پینے سے کیا کیا فائدے حاصل ہوتے ہیں:
٭ وہ لڑکے جن کی داڑھی دیر سے آئے یا ان کے بال کم ہوں وہ یہ دودھ روزانہ رات سونے سے قبل استعمال کریں۔ اس سے ان کی نشوونما بھی اچھی ہوگی اور جسمانی تھکن بھی کم ہوگی۔

٭ مرد حضرات چونکہ دن بھر کام کرتے ہیں اور صرف رات کے وقت ہی آرام کرتے ہیں ان کو طاقت کی ضرورت ہوتی ہے، ان کے لیے بھی یہ دودھ فائدے مند ہے۔

٭ نظامِ ہاضمہ کے مسائل مردوں میں اکثر اس لیے زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ وہ بے وقت کھانا کھاتے ہیں اور کھانے کے فوری بعد بیٹھ کر کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا پیٹ پھولا پھولا ہو جاتا ہے یا واش روم نہ ہونے کا مسئلہ ہوتا ہے۔ ان کے لیے یہ دودھ کارآمد ہوتا ہے۔

٭ مرد حضرات کو بھی اندرونی صحت کے کئی قسم کے مسائل ہوتے ہیں، ان تمام میں یہ دودھ فائدے مند ہے۔

٭ بلوغت کو پہنچتے لڑکوں کے چہرے اور کمر پر موٹے پیپ نما دانے زیادہ نکلتے ہیں۔ وہ ٹھنڈے دودھ میں جائفل کا پاؤڈر مکس کرکے پیئیں۔ چہرے پر جائفل کا پاؤڈر ٹھنڈے پانی میں مکس کرکے لیپ بنا کر لگائیں۔ ان کی رنگت بھی نکھرے گی اور چہرے کے دانے بھی ختم ہو جائیں گے۔

Jaiphal Milk Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jaiphal Milk Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jaiphal Milk Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Subhan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6053 Views   |   16 Oct 2023
About the Author:

Subhan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Subhan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

جائفل کے فوائد - مردوں کو جائفل والا دودھ کیوں پینا چاہیے؟ جانیے جائفل کے کچھ ایسے فائدے جو سب کے لیے جاننا ضروری ہیں

جائفل کے فوائد - مردوں کو جائفل والا دودھ کیوں پینا چاہیے؟ جانیے جائفل کے کچھ ایسے فائدے جو سب کے لیے جاننا ضروری ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جائفل کے فوائد - مردوں کو جائفل والا دودھ کیوں پینا چاہیے؟ جانیے جائفل کے کچھ ایسے فائدے جو سب کے لیے جاننا ضروری ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔