ماں ویسے تو اپنے سب ہی بچوں کو ایک جیسی محبت دیتی ہے لیکن جب بیٹا ماں سے دور ہو تو ماں کو ایک لمحے کے لیے بھی صبر نہیں آتا اور وہ ہمیشہ ہی اپنے بیٹے کی واپسی کے خواب دیکھتی رہتی ہے۔
ایک یمنی ماں جن کا بیٹا سعودی عرب میں ایک دکان پر کام کرتا ہے۔ ماں عمرہ کرنے کی غرض سے سعودی عرب گئی لیکن بیٹے کو اس کا علم نہ تھا اور اچانک ماں نے بیٹے سے مل کر اس کو سرپرائز دیا۔
بیٹا ماں کو دیکھ کر ہی پہچان گیا اور رو پڑا، ماں کے قدموں میں گرگیا۔ ماں نے بھی محبت سے بچے کو گلے سے لگا لیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
یہ ویڈیو ہر اس بیٹے کو ماں کی یاد دلا رہی ہے جو معاش کی خاطر اپنے ملک سے دوسرے ملک میں موجود ہیں۔ سب ہی والدین کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں لیکن بعض اوقات مجبوریاں رشتوں کو دور کروا دیتی ہیں۔