پہلی بار سی سیکشن ہوا تو دوسری بار ڈلیوری نارمل بھی ہوسکتی ہے۔۔۔ دوسری بار ماں بننے والی خواتین کو یہ 5 باتیں لازمی پتا ہونی چاہئیں

ماں بننا عورت کی زندگی کا خوبصورت لیکن اکثر کافی تکلیف دہ عمل بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ خاص طور پر اگر آپ دوسری بار ماں بننے جارہی ہوں تو آپ کو کچھ باتیں جاننا بہت ضروری ہیں تاکہ آپ کی رہنمائی ہوسکے۔

دوسری بار ماں بننا تھکا سکتا ہے

جب لڑکی پہلی بار ماں بنتی ہے تو میکے، شوہر اور سسرال کی طرف سے اسے بہت زیادہ لاڈ پیار ملتا ہے۔ لیکن دوسری بار میں زیادہ تر ایسا نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ پہلے بچے کی ذمہ داری بھی نبھانی ہوتی ہے جس کی وجہ سے عورت کو دوسرے حمل میں آرام کا موقع کم ملتا ہے۔

ڈلیوری پہلی بار سے آسان ہوتی ہے

زیادہ تر خواتین کا کہنا ہے کہ پہلی کے مقابلے میں دوسری بار بچے کی پیدائش کا عمل آسان ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر پہلی بار سی سیکشن کے زریعے بچہ پیدا ہوا ہے تو ہوسکتا ہے دوسری بار نارمل ڈلیوری ہو۔

بچے کی حرکت بہت پہلے محسوس ہونے لگتی ہے

حاملہ عورت کو اپنے اندر بچے کی حرکت کو محسوس کرکے کافی خوشی ہوتی ہے۔ لیکن پہلے بچے کے وقت یہ حرکت سمجھنے مٰں دشواری ہوتی ہے جب کہ دوسرے حمل میں بچے کا ہاتھ پیر چلانا تیرہویں ہفتے میں ہی محسوس ہونے لگتا ہے جو کہ خوش گوار احساس ہے۔

صبح اٹھ کر تھکن

اگر آپ ماں بن چکی ہیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ دورانِ حمل مارننگ سک نیس یعنی جسم تھکا ہوا اور بیمار محسوس ہوتا ہے لیکن دوسری بار میں یہ تکلیف بہت کم ہوجاتی ہے۔

کھانا کھایا جاتا ہے

پہلی بار ماں بننے کے عمل سے گزرتی خاتون کو کھانا کھانے میں بہت پریشانی ہوتی ہے کیونکہ اکثر کھانوں سے ان کا دل اوبنے لگتا ہے اور متلی کی کیفیت کی وجہ سے خوراک بہت کم ہوجاتی ہے جبکہ دوسری بار میں اکثر خواتین کو بھوک زیادہ لگتی ہے اور متلی کی کیفیت بھی کم ہوتی ہے۔

Kia Dosri Bar Normal Delivery Ho Sakti Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kia Dosri Bar Normal Delivery Ho Sakti Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kia Dosri Bar Normal Delivery Ho Sakti Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aneela  |   In News  |   0 Comments   |   4653 Views   |   11 Nov 2021
About the Author:

Aneela is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aneela is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پہلی بار سی سیکشن ہوا تو دوسری بار ڈلیوری نارمل بھی ہوسکتی ہے۔۔۔ دوسری بار ماں بننے والی خواتین کو یہ 5 باتیں لازمی پتا ہونی چاہئیں

پہلی بار سی سیکشن ہوا تو دوسری بار ڈلیوری نارمل بھی ہوسکتی ہے۔۔۔ دوسری بار ماں بننے والی خواتین کو یہ 5 باتیں لازمی پتا ہونی چاہئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پہلی بار سی سیکشن ہوا تو دوسری بار ڈلیوری نارمل بھی ہوسکتی ہے۔۔۔ دوسری بار ماں بننے والی خواتین کو یہ 5 باتیں لازمی پتا ہونی چاہئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔