کیری کے چھلکے بھی نہ پھینکیں۔۔ جانیں بے کار سمجھ کر پھینکے جانے والے ان چھلکوں کے زبردست فائدے اور استعمال

میٹھے رسیلے آم آنے میں تو ابھی کچھ وقت باقی ہے البتہ کھٹی اور ذائقے دار کیریاں بازار میں آچکی ہیں۔ خواتین کو خاص طور پر کیریاں بہت پسند ہوتی ہیں کیونکہ ان کی چٹنی اور اچار وغیرہ بنا کر آم کھانوں کو بھی مزیدار بنایا جاسکتا ہے۔ یہاں تک کہ اس کے چھلکے بھی بیکار نہیں ہیں۔آج ہم آپ کو کیریوں اور اس کے چھلکوں کے چند زبردست فائدے اور استعمال بتائیں گے جن سے آپ بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔

کیری کی غذائی اہمیت

کیری یا کچا آم ایک غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس میں کیلوریز کم اور وٹامنز اور منرلز زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ وٹامن سی کا ایک بھرپور ذریعہ ہے۔ صرف ایک کپ کیریوں میں پوٹاشیم، میگنیشیم، کیلشیم، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس کی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے۔

کیری کے چھلکے کے فائدے

کیری کے چھلکوں میں وٹامن سی، وٹامن اے، پوٹاشیم اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔ کیری کے چھلکے بلڈ پریشر اور دل کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں، اس میں اینٹی آکسیڈینٹس بھی پائے جاتے ہیں جو جلد کو جھریوں سے نجات دیتے ہیں۔

کیری کے چھلکوں میں پایا جانے والا فائبر قبض ختم کرتا ہے۔ آنتوں کو صحت مند رکھتا ہے جس سے موٹاپا بھی کم ہوتا ہے۔ کیری کے اندر وٹامن سی قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن اے بینائی کو تیز کرتا ہے۔

کیری کے چھلکے کیسے استعمال کریں؟

سب سے پہلے کیریوں کو دھو کر چھلکے اتار کر الگ کرلیں۔ ان چھلکوں کو سکھا کر اچار، یا چٹنی بنا کر کھایا جاسکتا ہے۔ ابال کا ان کا قہوہ یا شربت بھی بنا کر ان کے فائدے اٹھائے جاسکتے ہیں۔ ان کو سالن میں ذائقہ بڑھانے کے لئے ڈالا جاسکتا ہے، سلاد یا گارنشنگ کے لئے استعمال کیے جاسکتے ہیں اس کے علاوہ اسموتھی بنا کر پیا جاسکتا ہے۔

Keri Ke Chilkon Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Keri Ke Chilkon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Keri Ke Chilkon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2312 Views   |   05 May 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیری کے چھلکے بھی نہ پھینکیں۔۔ جانیں بے کار سمجھ کر پھینکے جانے والے ان چھلکوں کے زبردست فائدے اور استعمال

کیری کے چھلکے بھی نہ پھینکیں۔۔ جانیں بے کار سمجھ کر پھینکے جانے والے ان چھلکوں کے زبردست فائدے اور استعمال ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیری کے چھلکے بھی نہ پھینکیں۔۔ جانیں بے کار سمجھ کر پھینکے جانے والے ان چھلکوں کے زبردست فائدے اور استعمال سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔