ناریل اور ہلدی ڈرنک آپ کی جلد کے لئے کتنا مفید ہے؟ جانیئے ایسا نسخہ جو بنائے آپ کو دس سال مزید جوان

ہلدی کے بےشمار فوائد پر ہم اکثر بات کرتے ہیں، یہ جتنی صحت کے لئے اہم اور فائدے مند ہے اتنی ہی خوبصورتی میں اضافے کے لئے مفید ہے، اگر ہلدی کے ساتھ کوکونٹ ملک ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ ایک بہترین اینٹی ایجنگ ڈرنک کے طور پر کام کرتی ہے اس سے کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں اور اسے کس طرح بنایا جاتا ہے آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

• جلد کی صحت کے لئے ہلدی اور ناریل کا استعمال

ہمارے جسم کے باقی حصوں کی طرح جلد کو بھی اچھی صحت کے لیے ضروری غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے، جلد ہماری جلد میں سب سے اہم کام کرتی ہے اور باہر کے ماحول کی زیادتیوں کو برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کے اندر ہونے والی تبدیلیوں کو جھیل کر بھی حساس ہو جاتی ہے۔
لیکن کیونکہ ہم بیرونی ماحول کو صرف ایک حد تک کنٹرول کر سکتے ہیں، اس لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ہمارے جسم کا اندرونی ماحول صحت مند اور خوشگوار ہو، ہارمونل اتار چڑھاؤ، بعض ضروری غذائی اجزاء کی کمی وغیرہ جلد کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں، تو پھر باہر سے اچھے لگنے کے لیے مہنگے کاسمیٹکس خرید کر ہزاروں روپے خرچ کرنے کے اپنی جلد کے لیے صحت بخش غذاؤں کا استعمال یقینی بنائیں۔

• ہلدی اور ناریل میں موجود غذائیت

کچھ غذائی اجزاء جو جلد کی صحت کو فروغ دینے کے لیے مشہور ہیں ان میں اینٹی آکسیڈینٹس، اومیگا 3 اور -6 فیٹی ایسڈ، وٹامن ای اور سی شامل ہیں یہ عام طور پر صحت مند جلد کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔
وٹامن سی کولیجن کی ترکیب میں مدد کرتا ہے، جبکہ وٹامن ای سورج کی شعاعوں اور یو وی ریز کے نقصان سے جلد کی حفاظت کے لیے اہم ہے، ہلدی میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس سوزش سے لڑتے ہیں، داغ دھبوں اور مہاسوں سے پاک جلد کی فراہم کرتے ہیں، اس کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ اس ڈرنک کے استعمال سے ہماری جلد میں لچک آتی ہے جھریاں جھائیاں دور ہوتی ہیں اور یہ مکمل اینٹی ایجنگ ڈرنک کے طور پر کام کرتی ہے، ہلدی اور کوکونٹ ملک شیک کیسے بنایا جاتا ہے آیئے جانتے ہیں۔

• ہلدی اینڈ کوکونٹ ملک شیک

• اجزاء

کیلے 2 عدد
کوکونٹ آئل چند قطرے
ادرک پسی ہوئی ایک چٹکی
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
دارچینی ایک چٹکی
شہد حسبِ پسند
کوکونٹ ملک ایک گلاس

• ترکیب

تمام بتائے گئے اجزاء کو بلینڈر میں ڈالیں اور بلینڈ کر کے اسموتھی تیار کر لیں اسے ٹھنڈا کر کے پی لیں یہ جتنا زائقے دار ہوگی اتنی ہی آپ کی جلد کو ترو تازہ جوان اور صحت مند بنائے گی۔

Coconut And Turmeric Drink Benefits

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Coconut And Turmeric Drink Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Coconut And Turmeric Drink Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3522 Views   |   03 Sep 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

ناریل اور ہلدی ڈرنک آپ کی جلد کے لئے کتنا مفید ہے؟ جانیئے ایسا نسخہ جو بنائے آپ کو دس سال مزید جوان

ناریل اور ہلدی ڈرنک آپ کی جلد کے لئے کتنا مفید ہے؟ جانیئے ایسا نسخہ جو بنائے آپ کو دس سال مزید جوان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ناریل اور ہلدی ڈرنک آپ کی جلد کے لئے کتنا مفید ہے؟ جانیئے ایسا نسخہ جو بنائے آپ کو دس سال مزید جوان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔