کیا آپ انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں؟ جانئے کہ آپ کس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں

آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے ہردوسرا شخص اپنا زیادہ تر وقت اسکرین کے سامنے گزارتا ہے مستقل اسکرین دیکھنے اور بیٹھے رہنے کہ وجہ سے انسان کئی بیماریوں کا شکار ہو رہا ہے جن میں بینائی کا کمزور ہونا اور موٹاپاسر فہرست ہے لیکن حال ہی فیس بک نے انسٹاگرام کے حوالے سے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ خواتین جو انسٹاگرام استعمال کرتی ہیں ان میں نفسیاتی بیماریاں تیزی سے جنم لے رہی ہیں خصوصاًنوجوان لڑکیوں میں یہ رجحان زیادہ پایا جاتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انسٹاگرام پرجسمانی خدوخال اور چہرے کی بناوٹ اور حسن پر زور دیا جاتا ہے ۔ اس ضمن میں انسٹاگرام کی مالک کمپنی فیس بک کہناہے کہ وہ اس رجحان کو کم کرنے اور صارفین کو ظاہری جسمانی کیفیات پر توجہ دینے کی حوصلہ شکنی کرے گا ۔

وال اسٹریٹ جرنل اخبار میں ایک رپورٹ شاءع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین برس سے فیس بک کے ماہرین انسٹاگرام پر تحقیق کر رہے تھے جس کا نتیجہ یہ سامنے آیا کہ فوٹوشیئرنگ ایپ نوعمر اور کمسن لڑکیوں پرخطرناک اثرات مرتب کر رہی ہے ۔ یہاں تک کہ یہ پلیٹ فارم باڈی امیج اور ظاہری حسن وشباہت پر زور دیتے ہو ئے لڑکیوں کو دماغی و نفسیاتی مریض بنا رہا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں 13 فیصد اور امریکہ میں 6 فیصدلڑکیوں کا کہنا ہے کہ انہیں ا انسٹاگرام دیکھنے کے بعد اپنی زندگی کو ختم کرنے خیال آیا ۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ مجموعی طورپر ہر تین میں سے ایک نوعمر لڑکی اپنی جسمانی ساخت اور بناوٹ سے غیر مطمیئن ہے ۔

اخبار کا مزید کہنا ہے کہ یہ ایپ استعمال کرنے والی لڑکیا ں اپنے آپ کا دوسروں کے ساتھ موازنہ کرتی ہیں کیونکہ اس میں ہر طرح کی تشہیر کی جاتی ہے کو ئی قیمتی شے یا دولت کی نمائش کرتا نظر آتا ہے اور دیکھنے والے اس سے متاثر ہو تے ہیں وہ خود اس مقام پر نہیں ہو تے یہ سب حاصل کر سکیں تو اس لئے اداس رہنے لگتے ہیں اور احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں ۔

انسٹاگرام کی عوامی پالیسی کی رہنما کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے نزدیک یہ ایپ اپنے پیاروں کے ساتھ جڑنے کا ایک ذریعہ ہے اور فیس بک ان مسائل سے آگاہ ہے بلکہ ان پر قابو پانے کے لئے بھی کو شش کر رہا ہے ۔ لیکن دنیا بھر کے تجزیہ نگار فیس بک کی جانب سے اس ضمن کی جانے والی کو ششوں کو غیر تسلی بخش قرار دے رہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ایپ مستقبل میں مزید پیچئدہ مسائل پیدا کرسکتی ہے ۔

Kia Ap Instagram Ka Ziada Istemal Karte Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kia Ap Instagram Ka Ziada Istemal Karte Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kia Ap Instagram Ka Ziada Istemal Karte Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In News  |   0 Comments   |   2159 Views   |   07 Oct 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا آپ انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں؟ جانئے کہ آپ کس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں

کیا آپ انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں؟ جانئے کہ آپ کس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں؟ جانئے کہ آپ کس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔