صرف ایک کیلے کا پتہ آپ کو خوبصورت اور صحت مند بنا سکتا ہے مگر ۔۔۔ جانیں اس کو استعمال کرنے کے 5 فوائد

کیلا سب سے زیادہ کھایا جانے والا ایسا پھل ہے جس کو ہر کوئی کھاتا ہے اور میٹھی ڈشز میں بھی اس کا استعمال عام طور پر کیا جاتا ہے۔ اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کیلے کے پتوں کو پیٹیوں سے نکال کر یوں ہی پھینک دیا جاتا ہے اور یہ کچرے کی نظر ہوتے ہیں لیکن ان پتوں کے فائدہ اگر آپ جان لیں تو استعمال کرنا کبھی نہ چھوڑیں گے کیونکہ یہ نہ صرف آپ کی صحت کے لئے مددگار ہیں بلکہ حسن کو چار چاند بھی لگا دیتے ہیں۔ کیلے کے پتوں کے 5 زبردست فوائد:
کیلے کے پتوں میں لوہا، پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس، کلورین، وٹامن اے، بی، سی اور جی پایا جاتا ہے جو کہ اس کو آٌپ کی مدد کے لئے فائدہ مند بناتا ہے۔

• خشکی:
سردی ہو یا گرمی بالوں میں خشکی مرد و خواتین سب کو ہو جاتی ہے۔ ایسے میں کیلے کے پتوں کو استعمال کریں جو بالوں سے نہ صرف خشکی کو ختم کرتے ہیں بلکہ ان کو مضبوط بنانے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

طریقہ:
کیلے کے ایک پتے کے چھ حصے کرلیں اور ایک انچ کے ایک ٹکڑے کو بلینڈر میں ڈالیں، ساتھ ہی ایک چمچ ناریل کا تیل، دو چمچ ایلوویرا اور آدھا کپ دہی شامل کرلیں۔ ان کو اچھی طرح بلینڈر کریں کہ پتوں کا رس بھی شامل ہو جائے۔ اب اس پیسٹ کو بالوں میں 30 منٹ کے لئے لگائیں، اور ہفتے میں دو مرتبہ اس کا استعمال کریں۔

• ہاضمہ:
کھانے کی زیادتی یا ہضم نہ ہونے کی وجہ سے پیٹ خراب ہو جاتا ہے تو آپ پریشان نہ ہوں کیلے بھی کھائیں اور پتے بھی۔

طریقہ:
پتے کو اچھی طرح پیس لیں تا کہ پاؤڈر تیار ہو جائے۔ ایک چمچ لیموں کا رس اور شہد ایک گلاس پانی میں مکس کریں اور اس پانی سے کیلے کے پتوں کا ایک چمچ پاؤڈر پھانک لیں۔ اس سے پیٹ کے کیڑے بھی مر جائیں گے اور ہاضمہ بھی ہو جائے گا۔

• ایکنی :
ایکنی کبھی بھی ہو جاتی ہے اور کتنے ہی اچھے فیس واش استعمال کرلیں اپنے وقت سے ہی ختم ہوتی ہے۔ ایسے میں کیلا بھی فائدہ مند ہے اور اس کا پتہ بھی۔

طریقہ:
کیلے کے پتے کو بیچ میں سے توڑیں، اس میں سے نکلنے والا رس دانوں پر لگائیں اور کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں۔ بعد میں نیم گرم پانی سے چہرہ دھو کر صاف کرلیں۔

• بخار:
بخار کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں کبھی تھکن سے تو کبھی کسی اندرونی تکلیف کی وجہ سے۔ اس کا علاج کیلے کے پتے میں موجود ہے۔

طریقہ:
ایک کیلے کے پتے کا چار انچ کا ٹکڑا لیں اور اس کو اپنے ماتھے پر رکھ لیں، ایسے آپ کے جسم کی گرمائش آہستہ آہستہ پتے میں جزب ہو جائے گی اور آپ کو ریلیف ملے گا۔

• زخم:
چوٹ لگ جائے یا زخم پڑ جائیں تو دوائیاں بھی استعمال کریں، مگر اس ٹپ کو بھی ایک مرتبہ آزمائیں یہ آپ کے زخموں کو بھرنے میں مدد دے گی۔

طریقہ:
کیلے کے پتوں کو پیس لیں اور تھوڑا سا پانی شامل کرکے پیسٹ تیار کریں اور زخم پر لگا لیں اس سے آپ کے زخم جلد بھر جائے گا اور انفیکشن سے بھی بچ جائیں گے۔

Banana Leaves Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Banana Leaves Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Banana Leaves Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   13508 Views   |   12 Nov 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 December 2024)

صرف ایک کیلے کا پتہ آپ کو خوبصورت اور صحت مند بنا سکتا ہے مگر ۔۔۔ جانیں اس کو استعمال کرنے کے 5 فوائد

صرف ایک کیلے کا پتہ آپ کو خوبصورت اور صحت مند بنا سکتا ہے مگر ۔۔۔ جانیں اس کو استعمال کرنے کے 5 فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صرف ایک کیلے کا پتہ آپ کو خوبصورت اور صحت مند بنا سکتا ہے مگر ۔۔۔ جانیں اس کو استعمال کرنے کے 5 فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔