کیا آپ بھی بچوں کے لنچ باکس کے لئے پریشان رہتی ہیں؟

صبح ہوتے ہی اسکول جانے والے بچوں کے والدین کاسب سے بڑ امسئلہ یہ ہوتا ہے کہ آج لنچ باکس میں کیا دیا جائے جو نہ صرف صحت بخش اور مزیدار ہو بلکہ روز کھائے جانے والوں کھانوں سے بھی مختلف ہو تاکہ بچے اسے شوق سے کھائیں ۔ بچے اپنی کیلوریز دو طرح سے برن کر رہے ہو تے ہیں ایک تو وہ بڑھ رہیں ہوتے ہیں دوسرا وہ اپنا زیادہ وقت کھیل کود میں صرف کر رہیں ہوتے ہیں اس لئے ان کی غذا میں پروٹین،منرلز اور وٹامنز کا صحیح توازن ہونا از حد ضروری ہے ۔ اسی لئے آج ہم آپ کو لنچ باکس کے لئے ایسے کھانے بتا رہیں جو نہ صرف کم وقت میں تیار ہوجاتے ہیں بلکہ نہایت ذائقہ دار بھی ہوتے ہیں اورصحت بخش بھی ۔

بنانا پین کیک

پین کیک بچوں کی پسندیدہ ڈش ہے اور اسے تیار کرنا بھی بہت آسان ہے ۔ اس کے لئے آپ کو چاہئے دو کیلے ،ڈیڑھ کپ میدہ،دو انڈے،آدھا کپ چینی،آدھا کپ دودھ،آدھا چائے کا چمچ ونیلا ایسنس،ایک چائے کا چمچ بیکنگ پاءوڈراور ایک چائے کا چمچ تیل ۔ اب بلینڈر میں کیلے،چینی،ونیلا ایسنس اوردودھ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں اب اس آمیزے کو کسی پیالے میں نکال کر اس میں میدہ اور بیکنگ پاءوڈر شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں ۔ دھیمی آنچ پر فرائی پین کو رکھیں اور ایک چائے کا چمچ آئل ڈال کر اچھی طرح پھیلا دیں اور اب اس میں آمیزے کی ٹھوڑی سی مقدار ڈال کر فرائی پین میں پھیلا دیں اسے دو منٹ تک پکائیں پھر پلٹ کر دوسری ساءڈ بھی اتنی دیر تک فرائی کریں کہ ان کا رنگ گولڈن براءون ہو جائے ۔ اس طرح سارے پین کیک تیار کر لیں ۔ ان پر شہد،مکھن یا جیلی لگا کر رول بناکر لنچ باکس میں بچوں کے دیں بچے دوبارہ اسی کی فرمائش کریں گے ۔

منی چکن برگر

بچے برگر بہت شوق سے کھاتے ہیں تو ان کے لئے آج بنائیں منی چکن برگر ۔ دوسو گرام ابلی ہوئی چکن کے ریشے،آدھا کپ مایونیز، تین کھانے کے چمچ ٹماٹوکیچپ، ایک کھانے کا چمچ باربی کیو ساس،آدھا چائے کا چمچ نمک، ایک چٹکی لہسن پاءوڈر اور ایک چٹکی کالی مرچ ڈال کر اچھی مکس کر لیں اب چھوٹے سائز کے بن لیں اس پر چکن کا آمیزہ لگائیں پھر چیز کا سلائس ،ٹماٹرسلائس اور سلاد کا پتا رکھیں اور بن پر توتھ پک لگا دیں بچے شوق سے کھائیں گے ۔

آلو کے سینڈوچ

آلو ایک ایسی سبزی ہے جو سب ہی کو پسند ہے اور اس کے سینڈوچ بھی بہت مزیداربنتے ہیں ۔ دوسوگرام آلو،اس کے لئے آلو کو ابال کر میش کر لیں ، چار ڈبل روٹی کے سلائس ،ایک کھانے کا چمچ بارک کٹی ہو ئی شملہ مرچ،ایک کھانے کا چمچ باریک کٹی ہو گاجر ، دو کھانے کا چمچ بند گوبھی ،ایک ہری مرچ باریک کٹی ہوئی ، دو کھانے کے چمچ ٹماٹو کیچپ، کالی مرچ اور نمک حسب ذائقہ ، ایک چائے کا چمچ سویا س اور دو کھانے کے چمچ تیل ۔ اب ایک فرائی پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر اس میں تمام کٹی ہو ئی سبزیاں ڈال کر ہلکی سی فرائی کر لیں نرم ہو نے پر اس میں سویاس ڈال کر اچھی طرح ملائیں ۔ اب تمام سبزیوں اور مصالحوں کو ابلے ہو ئے آلو میں شامل کریں ۔ ڈبل روٹی کے دو نوں سلائس پر ٹماٹو کیچپ لگائیں اور ابلے ہوئے آلو کا آمیزہ لگا کر ڈبل روٹی کا دوسرا سلائس بھی رکھ دیں ۔ فرائی پیں میں تیل ڈال کر سینڈوچ کودھیمی آنچ پر کرسپی براءون ہو نے تک فرائی کریں ۔ مزیدار آلو کے سینڈوچ تیار ہیں ۔

ایگ کپ کیک

کپ کیک کا نام تو سنا ہوگا تو بنا ئیں بہت لذیذ ایگ کپ کیک جس کے لئے آ پ کو چاہئے ،دو عدد انڈے،ایک چائے کا چمچ کٹا ہو پالک،ایک چائے کا چمچ باریک کٹی ہو ئی پیاز، ایک چائے کا چمچ باریک کٹی ہو ئی ہر مرچ،ایک کٹا ہوا ٹماٹر، دو کھانے کے چمچ موزریلا چیز،نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ ۔ ان سبزیوں کے بجائے آپ بچوں کی من پسند سبزیاں ،چکن اور مصالحہ بھی شامل کر سکتے ہیں ۔ سب سے پہلے اوون کو ایک سو اسی سینٹی گریڈ پر پر ی ہیٹ کریں ۔ اب انڈے میں تمام اجزاء مکس کریں اور کپ کیک ٹرے پر آئل لگا کر اس میں انڈے کے آمیزے کو ڈال کر بیس منٹ تک بیک کریں ۔ مزیدار ایگ کپ کیک تیار ہیں ۔

بنانا فرنچ ٹوسٹ

فرینچ ٹوسٹ کا نام سنتے ہی اکثر لوگوں کو گمان ہوتا ہے کہ یہ ایک مشکل محنت طلب ترکیب ہے مگر ایسا کچھ بھی نہیں ۔ دو ڈبل روٹی کے سلائس لیں اور اس پرپینٹ بٹر لگائیں اگر پینٹ بٹر نہ ہو تو گھر میں موجود کوئی بھی جیلی استعمال کی جاسکتی اب اس پر کیلے کے سلا ئس کاٹ کر رکھ دیں ڈبل روٹی کے دوسرے سلائس پر بھی بٹر یا جیلی لگا کر اس کے اوپر رکر سینڈوچ کی طرح بنالیں اب اسے اپنی پسند کے حساب سے کاٹ لیں ۔ اب ایک پیالی میں ایک انڈہ توڑ کر اس میں دو سے تین چمچ دودھ شامل کریں او ر چند قطرے ونیلا ایسنس کے ملا دیں پھراچھی طرح مکس کر لیں اب فرائی پین میں تھوڑا سا مکھن ڈال کر اسے پگھلا لیں پھر کٹے ہو ئے ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کو انڈے میں ڈپ کر کے اسے فرائی کریں گولڈن براءون ہو نے پر اتار لیں لیجئے مزدار بنانا فرنچ ٹوسٹ تیار ہے ۔

نوٹ :بچوں کے لنچ باکس میں موسم کا کوئی بھی پھل یا جو پھل بچوں کو پسند ہو ضرور ساتھ رکھیں ۔

Kia Ap Bhi Bachon Ke Lunch Box Ke Liye Preshan Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kia Ap Bhi Bachon Ke Lunch Box Ke Liye Preshan Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kia Ap Bhi Bachon Ke Lunch Box Ke Liye Preshan Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina Yousuf  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2901 Views   |   02 Oct 2021
About the Author:

Hina Yousuf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina Yousuf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

کیا آپ بھی بچوں کے لنچ باکس کے لئے پریشان رہتی ہیں؟

کیا آپ بھی بچوں کے لنچ باکس کے لئے پریشان رہتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی بچوں کے لنچ باکس کے لئے پریشان رہتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔