میں ماں کے پیٹ میں تھی لوگوں نے کہا یہ بچہ ضائع کردو۔ شلپا شیٹھی کا نجی زندگی کے حوالے سے انکشاف

“میرا ماننا ہے کہ میری زندگی کا کوئی خاص مقصد ہے کیونکہ جب میں پیٹ میں تھی تو لوگوں نے ماں کو ابارشن کروانے کا مشورہ دیا تھا۔ سب کو لگتا تھا کہ میری جگہ مردہ بچہ پیدا ہوگا لیکن میں پیدا ہوگئی“

یہ کہنا ہے شلپا شیٹھی کا جنھوں نے اپنی والدہ اور نجی زندگی سے متعلق چند انکشافات کیے ہیں۔ معروف بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ جب ان کی والدہ حاملہ ہوئیں اور شلپا پیدا ہونے والی تھیں تب وہ بہت تکلیف میں تھیں۔ ان کو مسلسل بلیڈنگ ہورہی تھی۔ جس کی وجہ سے ناصرف لوگوں نے بلکہ ڈاکٹر نے بھی انھیں ابارشن کروانے کا مشورہ دیا۔ کیونکہ حمل میں پیچیدگیوں اور بہت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے بچے کے زندہ بچ جانے کے امکانات تو بہت کم تھے لیکن ماں کی جان کو بھی خطرہ ہوسکتا تھا۔

شلپا نے بتایا کہ ان کی والدہ نے بڑے ہونے کے بعد انھیں بتایا کہ وہ ڈرتی تھیں کہ ان کا بچہ ضائع ہوجائے گا لیکن تکلیفوں کے باوجود انھوں نے ابارشن نہیں کروایا۔

شلپا کا کہنا ہے کہ وہ اپنا زندہ بچ جانا ایک معجزہ سمجھتی ہیں اور ان کو لگتا ہے کہ یہ زندگی کسی خاص مقصد کی وجہ سے ملی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں اور انھیں مفید مشورے دیتی ہیں تا کہ ایسے لوگوں کو حوصلہ دے سکیں جو مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

Shilpa Shetty Reveals Her Mom Was Advised By Doctors To Abort Her

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shilpa Shetty Reveals Her Mom Was Advised By Doctors To Abort Her and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shilpa Shetty Reveals Her Mom Was Advised By Doctors To Abort Her to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2427 Views   |   10 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

میں ماں کے پیٹ میں تھی لوگوں نے کہا یہ بچہ ضائع کردو۔ شلپا شیٹھی کا نجی زندگی کے حوالے سے انکشاف

میں ماں کے پیٹ میں تھی لوگوں نے کہا یہ بچہ ضائع کردو۔ شلپا شیٹھی کا نجی زندگی کے حوالے سے انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں ماں کے پیٹ میں تھی لوگوں نے کہا یہ بچہ ضائع کردو۔ شلپا شیٹھی کا نجی زندگی کے حوالے سے انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔