آواز کانوں تک پہنچی اور زور زور سے رونے لگا ۔۔ سننے سے محروم شوہر نے پہلی بار اپنی بیوی کی آواز سن کر کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

کبھی کبھار سوشل میڈیا پر جو ہمیں نظر آتا ہے اس کا تعلق حقیقت سے نہیں ہوتا۔ جب اس چیز کی سچائی سامنے آتی ہے تو انسان حیران رہ جاتا ہے۔
کے فوڈ میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈی دکھانے جا رہے ہیں جس کو اگر آخر تک نہ دیکھا تو کچھ سمجھ نہیں آئیگا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوہر اپنی اہلیہ کے ساتھ کانوں کے ڈاکٹر کے پاس آیا ہے اور وہ سننے سے محروم یعنی بہرا ہے۔ ڈاکٹر اس کے کان میں آواز سننے کی ایک مشین فٹ کرتا ہے جس کے بعد اسے سب کچھ سنائی دینے لگتا ہے۔

ڈاکٹر مذکورہ شخص کے کان میں سننے والا آلہ لگا کر پوچھتا ہے کہ کیا تم مجھے سن سکتے ہو تو وہ آواز سن کر ہی رونے لگ جاتا ہے، پھر ڈاکٹر پوچھتا ہے کہ کیا تم اپنی آواز سن سکتے ہو تو وہ کہتا ہے کہ ہاں اور زارو قطار رونے لگتا ہے۔

پھر جب اس کی اہلیہ نے ڈاکٹر کا شکریہ ادا کرنا شروع کیا تو شوہر نے کانوں میں تکلیف ہونا شروع ہوجاتی ہے تو ڈاکٹر فورا پوچھا ہے کہ کیا ہوا مشین کی آواز زیادہ تیز ہوگئی ؟ تو وہ کہتا ہے کہ اس کی آواز بہت تیز اور پریشان کن ہے کیا تمھیں سنائی نہیں دے رہی۔ کیا مجھے اپنی بیوی کی آواز اب ہمیشہ سننی پڑے گی؟ یہ مشین میرے کان سے جلدی نکال دو۔

ویڈیو کے اختتام میں معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک مزاحیہ طرز پر مبنی ایک ویڈیو کلپ ہے جسے لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا بھی یہی کہنا ہے کہ ہمیں شروع میں لگا کہ یہ ویڈیو بہت جذبات سے بھرپور ہوگی مگر ہمارے آنسو آنے سے پہلے رک گئے۔

ویڈیو میں موجود بہرے شخص کو لوگ کمنٹس میں اسٹینڈ اپ کامیڈین بننے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔

Biwi Ki Awaz Sun Kar Shohar Rone Laga

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Biwi Ki Awaz Sun Kar Shohar Rone Laga and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Biwi Ki Awaz Sun Kar Shohar Rone Laga to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2565 Views   |   20 Mar 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

آواز کانوں تک پہنچی اور زور زور سے رونے لگا ۔۔ سننے سے محروم شوہر نے پہلی بار اپنی بیوی کی آواز سن کر کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

آواز کانوں تک پہنچی اور زور زور سے رونے لگا ۔۔ سننے سے محروم شوہر نے پہلی بار اپنی بیوی کی آواز سن کر کیا کہا؟ ویڈیو وائرل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آواز کانوں تک پہنچی اور زور زور سے رونے لگا ۔۔ سننے سے محروم شوہر نے پہلی بار اپنی بیوی کی آواز سن کر کیا کہا؟ ویڈیو وائرل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔