Khubsurti ka Asan Qudrati Tarika !

آج کل ہر کوئی خوبصورت لگنا چاہتا ہے اور اس کے لیے ہزاروں روپے خرچ بھی کئے جاتے ہیں تاہم قدرتی اجزاء سے خوبصورتی کا حصول نہ صرف آسان بلکہ محفوظ ترین ہے ۔ آئیے ہم بتاتے ہیں کہ کس طرح سے گھر میں موجود اشیاء سے اپنی خوبصورتی کی حفاظت اور آرائش کی جاسکتی ہے ۔

ایک لیموں کا چھلکا پیس کر اس میں ایک چائے کا چمچ گلیسرین اور ایک چمچ عرق گلاب ملا کر کریم تیار کرلیں ۔ رات کو سونے سے پہلے پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگا کر صبح پیر دھولیں ۔ پھٹی ہوئی ایڑیاں ٹھیک ہوجائیں گی ۔

چکنی جلد کی صفائی کے لیے ایک لیموں کے رس میں ایک کھانے کا چمچ بیسن اور دو چائے کے چمچ عرق گلاب ملا کر ماسک بنالیں ۔ اس ماسک کو چہرے پر لگا کر دس منٹ بعد دھولیں ۔

ایک لیموں کے رس میں ایک چائے کا چمچ شہد ملاکر ماسک بنالیں اور گرمی کے موسم میں دھوپ سے پڑجانے والے نشانوں پر لگائیں ۔تھوڑے دنوں میں دھوپ سے جلنے کے نشان مٹ جائیں گے ۔

لیموں کے چھلکوں کو پیس کر اس میں بادام کا تیل یا پیٹرولیم جیلی ملا کر آنکھوں کے گرد لگائیں اور چندمنٹ تک مساج کریں ۔ اس کے بعد ململ کے کپڑے کو عرق گلاب میں بھگو کر اس سے صاف کرلیں ۔ آنکھوں کے گرد پڑی ہوئی جھریاں ختم ہوجائیں گی ۔

گرمیوں میں چہرے کی چکنائی ختم کرنے کے لیے تھوڑے سے بیسن میں لیموں کا رس ملا کر ماسک بنالیں اور میک اپ کرنے سے پندرہ منٹ پہلے لگالیں ۔ چہرے کو عرق گلاب سے دھو کر میک اپ کرلیں ۔ اس طرح سے میک اپ زیادہ دیر تک قائم رہے گا۔

ناک سے سیاہ کیلوں کی صفائی کے لیے کسی بھی کولڈ کریم سے مساج کریں اور پھر روئی سے صاف کرلیں۔ اب لیموں کے رس دار چھلکے کوناک پر آہستہ آہستہ رگڑیں ، کیلیں نرم پڑجائیں گی ، انہیں دباکر نکال لیں ۔

* چہرے کا رنگ صاف کرنے کے لیے لیموں ، کینوں کا رس اور شہد ہم وزن ملا کر صبح و شام لگائیں ۔
* ثابت ہلدی کو چکنے پتھر پر پانی کے ساتھ رگڑیں اور دن میں تین بار داغوں پر لگائیں ۔ اس عمل سے چہرے کے داغ بالکل غائب ہوجائیں گے ۔
* لیموں کے چھلکے پیس کر دودھ میں ملائیں اور رات کو چہرے پر لگا کر سوئیں ، صبح اُٹھ کر چہرہ دھولیں ۔ اس سے چہرے کے داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں ۔
* چہرے کو دھو کر دھی لگائیں اور بیس منٹ کے بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھولیں ۔ یہ عمل چکنی اور دھبے دار جلد کے لیے بہترین ہے ۔
* جگماتا ہوا چہرہ پانے کے لیے پکے ہوئے پپیتے کا گودا چہرے پر لگائیں اور تھوڑی دیر کے بعد چہر ہ دھولیں ۔
* اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو انڈے کی سفیدی میں شہد ملا کر لگائیں جب کہ خشک جلد والی خواتین دودھ کی بالائی میں شہد ملا کر لگائیں ۔

Khubsurti ka Asan Qudrati Tarika - Having fresh and glowing skin is necessary to look gorgeous and eye-catching appearance. However exposure to polluted environment and harsh sun-rays really makes it a big challenge. There are a number of cosmetic products, which claims their self effective to keep the skin glowing and fresh but I think they can’t provide you satisfying results. The only thing that can help you is natural beauty tips. So let’s try some of these natural beauty tips I hope you will get the result.

Khubsurti Ka Asan Qudrati Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khubsurti Ka Asan Qudrati Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khubsurti Ka Asan Qudrati Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Express  |   In Health and Fitness  |   7 Comments   |   33768 Views   |   13 Oct 2014
About the Author:

Express is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Express is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

For a natural beautiful look......we need these amazing tips everyday.....and it's amazing......

  • Arooj rani, Lahore

Osm page hy ap ka...

  • Ali, Wahcantt

pragnancy ma chahray pr kuch kaly par jatay hain un k liay koi tips bata day plz

  • sadfa, chitral

i liked very much

  • ayeshlee, lahore

Bazaar ki creams sy bachany k lia yeh totky sab sy achay hain.

  • Sohail Islam, Gujranwala Cant

aj kal lrkiyan bahir se creams or masks leti han r is pe bht paisay zaya krti han jo bht nuqsan dah b hti han lehaza sb ko ye article dekh k is k mutabiq amal krna chahye is se bht faida b hta ha r koi nuqsan b ni hta

  • asmat, Lahore

Apki tips and tootke buht achy hote hain main daily parhta hu

  • huzaifa, karachi

Khubsurti ka Asan Qudrati Tarika !

Khubsurti ka Asan Qudrati Tarika ! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Khubsurti ka Asan Qudrati Tarika ! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔