70 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش۔۔ شوہر کو جب پتا چلا تو وہ چھوڑ کر کیوں چلا گیا؟

بڑی عمر میں جڑواں بچوں کو جنم دینا بہت ہی حیران کن بات ہے۔

افریقہ کے ملک یوگنڈا میں ایک 70 سالہ خاتون نے آئی وی ایف کی طبی تکنیک کے ذریعے دو جڑواں بچوں کو جنم دے کر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

ہسپتال کے مطابق سفینا نے یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا کے ایک ہسپتال میں ایک لڑکے اور ایک لڑکی کو جنم دیا۔ سفینا نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسے ایک معجزہ‘ قرار دیا ہے۔

ہسپتال کی جانب سے سفینا کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ طبی کامیابی سے بڑھ کر انسانی جذبے کی طاقت کا معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2019 میں انڈیا میں ایک 73 سالہ خاتون نے بھی آئی وی ایف علاج کے بعد جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔

یوگنڈا کے وومین ہوسپٹل انٹرنیشنل اینڈ فرٹیلیٹی سینٹر نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ میں کہا کہ ’ہم نے ایک غیر معمولی کام کیا، 70 سال کی عمر میں افریقہ کی سب سے عمر رسیدہ ماں کے دو بچوں کو جنم دیا گیا۔‘

سفینا نے یوگنڈا کے ڈیلی میل اخبار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا حمل کافی مشکل تھا کیوں کہ جب ان کے پارٹنر کو علم ہوا کہ وہ جڑواں بچوں کو جنم دیں گی تو وہ ان کو چھوڑ کر چلا گیا۔

سفینا نے کہا کہ ’مردوں کو یہ بات اچھی نہیں لگتی کہ آپ ایک سے زیادہ بچوں کو جنم دیں۔ جب سے میں ہسپتال میں داخل ہوئی ہوں، اس شخص نے اپنا چہرہ نہیں دکھایا۔

سفینا کے ہاں تین سال میں دوسری بار بچے پیدا ہوئے ہیں۔ اس سے قبل سنہ 2020 میں بھی وہ ایک بیٹی کو جنم دے چکی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اور بچے پیدا اس لیے کرنا چاہتی تھیں کیوں کہ ان کو بچے نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے طنز کا سامنا رہتا تھا۔

میں لوگوں کے بچوں کا خیال رکھتی تھی اور جب وہ بڑے ہو جاتے تو مجھے چھوڑ دیتے تھے۔ میں سوچتی تھی کہ جب میں بوڑھی ہو جاؤں گی تو میرا خیال کون رکھے گا۔

یہ واضح نہیں کہ سفینا نے اپنے ہی انڈے فریز کروا رکھے تھے یا پھر انھوں نے بچوں کی پیدائش کے لیے کسی ڈونر کا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ خواتین عام طور پر 45 سے 55 سال کی عمر کے درمیان مینوپاز کا شکار ہو جاتی ہیں جس کے بعد بچوں کو جنم دینے کی صلاحیت کم ہوتی

Khatoon Ke Jurwan Bachon Ki Paidaish

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khatoon Ke Jurwan Bachon Ki Paidaish and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khatoon Ke Jurwan Bachon Ki Paidaish to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   3892 Views   |   30 Nov 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 September 2024)

70 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش۔۔ شوہر کو جب پتا چلا تو وہ چھوڑ کر کیوں چلا گیا؟

70 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش۔۔ شوہر کو جب پتا چلا تو وہ چھوڑ کر کیوں چلا گیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 70 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش۔۔ شوہر کو جب پتا چلا تو وہ چھوڑ کر کیوں چلا گیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔