ہئیر ڈائی سے جان چھڑائیں ۔۔ گھر میں موجود سستی اشیاء سے آئل بنا کر7دن میں بال قدرتی طریقے سے کالے کریں

بالوں کی سفیدی آج کل بچوں اور بڑوں دونوں کا عام مسئلہ ہے اس کی وجہ کچھ ناقص غذائیں ہیں اور کہیں بیماری اور کہیں یہ موروثی مسئلہ ہے۔ بالوں کی یہ سفیدی آپ کو لوگوں کے سامنے آنے سے گھبرانے پر مجبور کرتی ہے۔ کیونکہ لوگ فوراً ہی سوال کرنے لگتے ہیں کہ" ارے اتنی جلدی بال سفید ہوگئے"۔۔۔ اگر آپ کسی بھی وجہ سے اس مسئلے کا شکار ہیں تو ہم آپ کے لئے اس کا بہترین حل لے کر آئے ہیں ۔ جس کے استعمال سے آپ کے بال 7دن میں شرطیہ کالے ہو جائیں گے، اور یہ جڑوں سے کالے ہونا شروع ہوں گے اور اس کا مستقل استعمال آپ کے بالوں کووقت سے پہلے سفید نہیں ہونے دے گا۔ ہم آپ کو ایک آئل بنانے کا طریقہ بتارہے ہیں یہ طریقہ نوٹ کر لیں۔

سرسوں کا تیل ایک پاؤ
دیسی مہندی 2 کھانے کے چمچ (بھر کے)
آملہ کا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
قصوری میتھی 1 کھانے کا چمچ

٭اب ایک پین میں سرسوں کا تیل میڈیم آنچ پر چولہے پر چڑھا دیں۔
٭جب تیل ذرا گرم ہوجائے تو اس میں مہندی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں۔
٭چولہے کی آنچ ہلکی کر دیں اور تیل پکنے دیں اب اس میں آملہ کا پاؤڈر ملا دیں۔ اور اس کو بھی 2 منٹ پکنے دیں چمچ چلاتے رہیں تاکہ نیچے پیندے سے یہ چیزیں لگ نہ جائیں۔
٭اب اس میں قصوری میتھی اچھی طرح مسل کر یا پیس کر ڈال دیں ۔
٭8 سے 10 منٹ تیل پکنے دیں پھر چولہے سے اتار کر چھان لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ اب کسی جار میں یا بوتل میں بھر کر رکھ لیں۔
٭ روئی کی مدد سے بالوں کی جڑوں میں لگائیں یا گلوز پہن کر اچھی طرح بالوں کی جڑوں میں لگائیں ، اگر ہفتے میں ایک سے دو دفعہ بھی آپ اس کو لگائیں تو آپ کے بال جڑ سے کالے ہونا شروع ہوجائیں گے اور آپ کی جان ہئیر ڈائی سے چھوٹ جائے گی۔

Baal Kale Karne Ke Tarikay

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Baal Kale Karne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baal Kale Karne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   9676 Views   |   29 Jul 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ہئیر ڈائی سے جان چھڑائیں ۔۔ گھر میں موجود سستی اشیاء سے آئل بنا کر7دن میں بال قدرتی طریقے سے کالے کریں

ہئیر ڈائی سے جان چھڑائیں ۔۔ گھر میں موجود سستی اشیاء سے آئل بنا کر7دن میں بال قدرتی طریقے سے کالے کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہئیر ڈائی سے جان چھڑائیں ۔۔ گھر میں موجود سستی اشیاء سے آئل بنا کر7دن میں بال قدرتی طریقے سے کالے کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔