گندگی اور کچرے کا ڈھیر جگہ جگہ لگا ہوا ہے اور مچھروں نے سونا جاگنا مشکل کر دیا ہے تو جان لیں کہ کہیں آپ کو ملیریا تو نہیں! جانیں ملیریا کی علامات اور اس کا علاج

ملیریا ایک ایسا انفیکشن ہے جو مچھروں کے ذریعے ایک انسان سے دوسرے انسان تک باآسانی پھیل جاتا ہے یہ انفیکشن اگر لگ جائے تو اس میں سردی، بخار اور زکام جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں اور اگر اس کا بر وقت علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔

مچھروں سے بچوں کو سب سے زیادہ بچانا چاہیئے کیونکہ بچوں میں ملیریا ہونے کے زیادہ خطرات ہوتے ہیں، ملیریا کا بخار مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والا ایسا مرض ہے جو ایک خلوی قسم کے جراثیم پلازموڈیم کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔

یہ بیماری امریکا، ایشیائی اور افریقی ممالک سمیت دنیا بھر میں پائی جاتی ہے ہر سال پوری دنیا میں 500-350 ملین افراد ملیریا کا شکار ہوتے ہیں، اور تین ملین افراد ہر سال ملیریا کے مرض میں مبتلا ہو کر جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

یہ بات واضح ہے کہ ملیریا پھیلانے والے مچھر گندگی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں اس لئے جہاں گندگی زیادہ ہوگی وہاں مچھر زیادہ ہوں گے اور جہاں مچھر زیادہ ہوں گے وہاں ملیریا پھیلنے کا خطرہ بھی زیادہ ہی ہوگا۔

ملیریا کی علامات

ملیریا کی علامات عموماً انفیکشن ہونے کے 6 سے 30 دن کے بعد نظر آتی ہیں ملیریا کی علامات درج ذیل ہیں۔

بخار، سردی، متلی، الٹیاں، ڈائریا، شدید کمزوری، پٹھوں کا دکھنا، پیٹ، کمر اور جوڑوں میں درد، کھانسی، گھبراہٹ، کہیں کہ بھی سفر سے واپسی پر ملیریا بچوں اور بڑوں میں بخار کی خطرناک اور اہم وجہ ہو سکتا ہے، ملیریا سے ہونے والا بخار اس کی ایک علامت ہے نہ کہ کوئی بیماری، یہ جسم پر مچھر کے کاٹنے کے انفیکشن کا ردعمل ہوتا ہے، اگر آپ کو ان علامات میں سے کوئی بھی علامت ظاہر ہو، تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

اگر ٹھیک وقت پر ملیریا کا معلوم ہو جائے تو اچھی دیکھ بھال اور ڈاکٹر کی مدد سے اس انفیکشن کا علاج ہو سکتا ہے لیکن اگر کسی بھی قسم کی لاپرواہی دکھائی گئی تو اس کا انجام جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔

ملیریا کا علاج

دار چینی:

ایک چمچ دار چینی کا پاؤڈر، ایک چمچ شہد اور چٹکی بھر کالی مرچ کو گرم پانی میں گھول کر دن میں دو مرتبہ استعمال کرنے سے ملیریا کا بخار اتر جاتا ہے۔

ہلدی:

ہلدی مچھر سے جسم میں پھیلنے والے زہریلے پلاس موڈیم انفیکشن کو ختم کرتی ہے اس کو استعمال کرنے کے لئے ایک گلاس دودھ میں ہلدی ملاکر پینے سے ملیریا سے ہونے والے جوڑوں اور پٹھوں کے درد کو بھگایا جا سکتا ہے۔

لیموں کا رس:

پانی میں تازہ لیموں کا رس نچوڑ کر روزانہ پینے سے چار دن میں ملیریا کا بخار آنا چڑھنا رک جاتا ہے۔

سیب کا سرکہ:

ململ کے کپڑے کو پانی میں ملے سیب کے سرکے میں بھگو کر ملیریا کے مریض کے ماتھے پے دس منٹ تک رکھنے سے بخار اتر جاتا ہے۔

Malairia Ki Alamaat Or Iska Elaaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Malairia Ki Alamaat Or Iska Elaaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Malairia Ki Alamaat Or Iska Elaaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2435 Views   |   10 May 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

گندگی اور کچرے کا ڈھیر جگہ جگہ لگا ہوا ہے اور مچھروں نے سونا جاگنا مشکل کر دیا ہے تو جان لیں کہ کہیں آپ کو ملیریا تو نہیں! جانیں ملیریا کی علامات اور اس کا علاج

گندگی اور کچرے کا ڈھیر جگہ جگہ لگا ہوا ہے اور مچھروں نے سونا جاگنا مشکل کر دیا ہے تو جان لیں کہ کہیں آپ کو ملیریا تو نہیں! جانیں ملیریا کی علامات اور اس کا علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گندگی اور کچرے کا ڈھیر جگہ جگہ لگا ہوا ہے اور مچھروں نے سونا جاگنا مشکل کر دیا ہے تو جان لیں کہ کہیں آپ کو ملیریا تو نہیں! جانیں ملیریا کی علامات اور اس کا علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔