سر درد میں دوا کھانا ضروری نہیں۔۔ چند ایسی قدرتی چیزیں جو بغیر دوا کے بھی سر درد میں راحت پہنچائیں

کام کے وقت اچانک سر میں درد شروع ہوجائے یا گھر میں بیٹھے بٹھائے۔ بغیر دوا کھائے سکون نہیں آتا۔ لیکن دواؤں کا زیادہ استعمال گردے اور معدے کے لئے ہر گز مفید نہیں۔ اس لئے آج ہم آپ کو کچھ ایسی قدرتی چیزیں بتا رہے ہیں جن سے سر کا درد یہاں تک کے لاعلاج مائیگرین میں بھی افاقہ ممکن ہے۔

ادرک کی چائے

ادرک کھانا ہضم کرنے میں اور چربی پگھلانے میں تو مددگار ہے ہی لیکن اگر سر درد میں ادرک کے چھوٹے سے ٹکڑے کا قہوہ بنا کر پی لیا جائے تو درد میں بھی کمی آجاتی ہے اور ساتھ اگر متلی کی کیفیت ہو تو اس سے بھی نجات مل جاتی ہے۔

کینو

آج کل کینو کا موسم ہے۔ کینو گلے کے امراض کے ساتھ سر کے درد میں بھی مفید ہے۔ صرف آدھا گلاس کینو کا جوس پینا آپ کو اس تکلیف سے نجات دے گا کیوں کہ کینو میں میگنیشم موجود ہوتا ہے جو سر درد کی روک تھام کرتا ہے۔

پودینے کی چائے

اگر سر میں اتنی شدت سے درد ہو کہ سوئیاں چبھتی محسوس ہورہی ہوں تو چند پتیاں پودینے ی پانی مٰں ڈال کر ابالیں اور تھوڑی دیر پکا کر پی جائیں۔ اس کی خوشبو اور تاثیر سے دماغ اور اعصاب کو سکون ملے گا اور درد میں واضح کمی محسوس ہوگی۔ جسم میں پانی کی کمی بھی سر درد کی وجہ بنتی ہے اس لئے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

Sar Dard Mein Dawa Khana Zaroori Nhe

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sar Dard Mein Dawa Khana Zaroori Nhe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sar Dard Mein Dawa Khana Zaroori Nhe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   2630 Views   |   23 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

  • ,

سر درد میں دوا کھانا ضروری نہیں۔۔ چند ایسی قدرتی چیزیں جو بغیر دوا کے بھی سر درد میں راحت پہنچائیں

سر درد میں دوا کھانا ضروری نہیں۔۔ چند ایسی قدرتی چیزیں جو بغیر دوا کے بھی سر درد میں راحت پہنچائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سر درد میں دوا کھانا ضروری نہیں۔۔ چند ایسی قدرتی چیزیں جو بغیر دوا کے بھی سر درد میں راحت پہنچائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔