Tricks to Detect Adulteration in Food (Milawat Check Karne Ki Tarkeeben)

آج کل ہر کھانے اور چیز میں ملاوٹ کا ہونا ایک عام سی بات بنتی جارہی ہے۔چند روپوں کے لئے انسانیت سے کھیلنے والے یہ ظالم لوگ اس چیز کا بھی خیال نہیں کرتے کہ ان کے اس قابل مذمت عمل سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔آئیے آپ کو مختلف اشیاء میں ملاوٹ پکڑنے کے طریقے بتاتے ہیں۔


چائے
اس مشروب میں ملاوٹ جاننے کاطریقہ بہت آسان ہے۔پتی کو ٹھنڈے پانی میں ڈالیں اور اگر پانی کا رنگ براؤن ہوجائے تو جان لیں کہ آپ کی چائے میں ملاوٹ ہے۔

فروزن مٹر
اگر مٹروں کو فریز کردیا جائے تو وہ محفوظ ہوجاتے ہیں لیکن کچھ کمپنیاں انہیں لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کے لئے ایک ایسا کیمیکل استعمال کرتی ہیں جو کہ ہمارے لئے بہت ہی خطرناک ہے۔اگر فریج سے نکال کر مٹروں کو پانی میں ڈالا جائے اور پانی کی رنگت سبز ہوجائے تو فوری طور پر ان مٹروں کو تلف کردیں۔

ثابت دارچینی
ثابت دار چینی کی ڈنڈیوں کو اپنے ہاتھوں پررکھ کر توڑیں،اگر آپ کے ہاتھ رنگدار ہوجائیں تو یہ ڈنڈیاں ملاوٹ زدہ ہیں۔

ثابت ہلدی
یہ مت سمجھیں کہ آپ ہلدی کی جڑیں استعمال کرکے خالص ہلدی استعمال کررہے ہیں کیونکہ یہ بھی ملاوٹ زدہ ہوسکتی ہیں۔ہلدی کی جڑوں کو کاغذ پر رکھیں اور تھوڑا سا ٹھنڈا پانی ڈالیں ،اگر کاغذ پیلا ہوجائے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ ہلدی کی جڑیں جعلی ہیں۔

سیب

کچھ لوگ سیب کو چمکدار بنانے کے لئے اس پر پالش کرتے ہیں۔اگر سیب کے کاٹنے کے دوران اس کے اوپر سے سفید چیز اترے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ اس پر ویکس لگایا گیا ہے۔

ثابت کالی مرچ
اگر ثابت کالی مرچ چمکدار ہو اوراس میں سے کیروسین آئل کی بدبو آرہی ہوتو یہ ملاوٹ زدہ ہے۔ زیرہ اگر آپ زیرہ کو اپنے ہاتھ پر رکھ کر پیسیں یا رگڑیں اور آپ کی ہتھیلی سیاہ ہوجائے تو یہ زیرہ ملاوٹ شدہ ہے۔

دودھ

اگر دودھ میں ڈٹرجنٹ کی ملاوٹ جاننی ہوتو 10ملی لیٹر پانی اور10ملی لیٹر دودھ لے کر ملائیں اور اگر دودھ پر جھاگ آجائے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ دودھ میں ڈٹرجنٹ کی ملاوٹ ہے۔

سوکھا دھنیا
اس مصالحے میں اگر چورے کی ملاوٹ کے بارے میں جاننا ہو تو سوکھے دھنیے کو پانی میں ڈالیں، جو چیز بھی پانی کے اوپر ابھرے گی وہ چورا ہوگا۔

ناریل کا تیل
اس تیل کو فریج میں رکھیں ،جو چیز جم جائے گی وہ ناریل کا تیل ہے اور جو مائع رہ جائے گا وہ ملاوٹی اجزاء ہیں۔

شہد
روئی میں شہد کو بھگوئیں اور اب اس روئی کو آگ لگائیں،اگر بآسانی آگ لگ جائے تو شہد خالص ہے اور اگر ’چڑ چڑ‘ کی آواز آئے تو اس میں ملاوٹ ہے۔

سرخ مرچ
سرخ مرچ کو پانی کے گلاس میں ڈالیں،اگر یہ رنگ چھوڑ جائے تو سرخ مرچ ملاوٹ شدہ ہے۔

Adulteration of food is now a common thing. We can't imagine the ways how food vendors are manipulating the originality of foods. Adulteration is the problem of every place. Especially in Pakistan, adulteration of milk, fruits, vegetables, pepper, tea and honey are being committed at a large level. Non expert people usually are not able to detect the tampering performed in various kinds of foods.

KFoods.com is telling some useful kitchen tricks to detect food adulteration in frequently used items such as pepper, tea, cinnamon, milk, honey, peas and apples.

Following are some common food adulteration tests. Perform these tests and protect your family from unhygienic foods.

Tags: Milawat Check Karne Ka Tarika Khane Me Milawat

Food Adulteration Tests Tricks

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Food Adulteration Tests Tricks and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Food Adulteration Tests Tricks to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   13094 Views   |   02 Jun 2016

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

Tricks to Detect Adulteration in Food (Milawat Check Karne Ki Tarkeeben)

Tricks to Detect Adulteration in Food (Milawat Check Karne Ki Tarkeeben) ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Tricks to Detect Adulteration in Food (Milawat Check Karne Ki Tarkeeben) سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔