کھٹی میٹھی املی سب کے دل کو بھاتی ہے۔ آج جانتے ہیں اس کے کچھ ایسے خواص جوآپ اس سے پہلے نہیں جانتے ہوں گے۔۔

کھٹی میٹھی املی جس کا نام سن کر ہی آپ کے منہ میں پانی آگیا ہے ۔۔ ہر گھر میں استعمال ہونے والی ایسی شے ہے جوکہ ہمارے یہاں کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ کچھ گھروں میں تو املی کے بغیر گزارہ ہی نہیں ہوتا ان کے ہاں ہر کھانے میں املی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ املی میں ذائقے کے علاوہ بھی بے شمار طبی خواص موجود ہیں ۔ خاص کراس میں گرمی کا بہترین توڑ ہے۔

املی کے طبی خواص

املی میں وٹامن سی، وٹامن ای اور وٹامن بی، کیلشیم، فاسفورس، آئرن، پوٹاشیم، میگنیز اور غذائی فائبر بھر پور مقدار میں پایا جاتا ہے۔املی میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیشن اجزاء بھی پائے جاتے ہیں، املی کا استعمال متعدد بیماریوں کے علاج کے طور پر بھی کیا جاتا ہے،معدے میں پیدا ہونے والی گرمی اور تیزابیت کا مؤثر علاج بھی املی میں موجود ہے، املی میں وٹامنز اور منرلز کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جس کے استعمال سے صحت ٹھیک رہتی ہے اور معدہ بھی بہتر طریقے سے کام کرتا ہے،اس میں موجود وٹامن سی فری ریڈیکل کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

معدے کی گرمی اور تیزابیت کو دور کرتی ہے

غذائی ماہرین کے مطابق زیادہ تیز مرچ مصالحے کھانے کے سبب معدے میں پیدا ہونے والی گرمی اور تیزابیت کا مؤثر علاج بھی املی میں موجود ہے، املی میں وٹامنز اور منرلز کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جس کے استعمال سے صحت ٹھیک رہتی ہے اور معدہ بھی بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ موسم گرما میں جب گرمی کی وجہ سے معدے اور جگر میں گرمی ہوجاتی ہے۔ دل گھبراتا ہے، پیٹ کی جلن ہوتی ہے اس کیلئے آپ گل نیلوفر چھ ماشہ ، تخم کاسنی سات ماشہ ، آلو بخارہ سات ماشہ اور املی دو تولہ پانی میں بھگو کر یہ پانی چھان لیں پھر اس کو استعمال کریں انشاء اللہ آپ دیکھیں گے کہ موسم گرما میں دل کی گھبراہٹ دور ہوجائے گی۔

دل کی صحت کا خیال رکھتی ہے

املی میں پوٹاشیم بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جس کے باعث یہ بلڈ پریشر کو کم کرکے دل کو پر سکون رکھتی ہے، املی میں موجود فائبر شریانوں سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول یعنی خراب کولیسٹرول کو ختم کرتا ہے اور مثبت کولیسٹرول کی سطح متوازن بناتا ہے، اس میں موجود وٹامن سی فری ریڈیکل کے خطرات کو کم کرتاہے اور آنت کے کینسر سے بچاؤ ممکن بناتا ہے۔

فشار خون (بلڈ پریشر)کو معتدل رکھتی ہے

املی کے استعمال سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ املی میں پوٹاشیم،آئرن، سیلینیم، کیلشیم، زنک اور کاپر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ املی کی تاثیر ٹھنڈی ہونے کے سبب بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔

اعصابی صحت کے لئے بہترین

املی میں موجود وٹامن بی کمپلیکس اور تھیامن اعصاب کی صحت کے لئے بہترین ہیں ۔املی اعصابی عضلات کی صحت کو بہتر بناکرآپکو فعال اور مضبوط بناتی ہے

وزن میں کمی لائے

وزن کم کرنے کے لیے املی کااستعمال بہت بہتررہتا ہے، املی بھوک کم کرتی ہے اوریہ جسم میں اضافی چربی رہنے نہیں دیتی، وزن میں کمی کے لیے املی سے بنائے گئے مشروبات بھی استعمال کیے جاتے ہیں جو کہ نہایت سود مند ثابت ہوتے ہیں۔ صحت کے لیے بے شمار فوائد کی حامل املی کے شربت کا استعمال گرمیوں میں بہت شوق سے کیا جاتا ہے جو صحت کے لئے فائدہ مند ہونے کے ساتھ ساتھ گرمی کی شدت بھی کم کرتا ہے۔

املی کا شربت بنانے کا طریقہ:

املی 125 گرام، آلو بخارہ (خشک) 125 گرام، گڑ آدھا کپ، کالا نمک آدھا چائے کا چمچ، برف حسب ضرورت، تخم ملنگا ( حسب منشا) 2کھانے کے چمچ ( بھیگا ہوا)۔
املی اور آلو بخارے کو الگ الگ ایک کپ پانی میں رات بھر کے لیے بھگو دیں، صبح ان کے بیج نکال کر گودے کو بلینڈ کرلیں، 2 کپ پانی میں شکریا گڑ کے ساتھ اس مرکب کو پانچ منٹ کے لیے پکا کر ٹھنڈا کر لیں۔
اب بلینڈر میں برف، پکا ہوا املی کا مرکب اور نمک ڈال کر بلینڈ کریں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں، ٹھنڈا ہونے کے بعد مہمانوں کو پیش کریں یا نوش فرمائیں۔

املی کا جوشاندہ

پکی ہوئی املی ہاضم ہوتی ہے مثانے کی بیماریوں کو دور کرتی ہے اور پھنسیوں کے لئے بہترین ہے خشک املی پیاس کی شدت کو روکتی ہے یہ جگر ہاضمے اور انتڑیوں کے لئے نہایت مفید ہے املی کا جوشاندہ دودھ اور پانی میں ملا کر پینے سے بخار اور قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے پیشاب کی جلن دور ہو جاتی ہے ، اسی جوشاندے سے یرقان کا علاج بھی ممکن ہے اس کا ایک حد تک استعمال صحت کے لئے نقصان دہ نہیں۔
املی کے پتوں میں سے رس نکال کر چینی ملا کر دینا پیچش اور خونی بواسیر میں مفید ہے۔ املی کے پتوں (دوتولہ) لے کر پاؤ بھر پانی ڈال کر گھوٹ کر شکر ملا کر پینا پیشاب کی جلن رفع کرتا ہے۔

Khati Meethi Imli Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khati Meethi Imli Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khati Meethi Imli Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4286 Views   |   16 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 April 2024)

کھٹی میٹھی املی سب کے دل کو بھاتی ہے۔ آج جانتے ہیں اس کے کچھ ایسے خواص جوآپ اس سے پہلے نہیں جانتے ہوں گے۔۔

کھٹی میٹھی املی سب کے دل کو بھاتی ہے۔ آج جانتے ہیں اس کے کچھ ایسے خواص جوآپ اس سے پہلے نہیں جانتے ہوں گے۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھٹی میٹھی املی سب کے دل کو بھاتی ہے۔ آج جانتے ہیں اس کے کچھ ایسے خواص جوآپ اس سے پہلے نہیں جانتے ہوں گے۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔