سلینڈر میں آگ لگ جائے تو بھاگنے کے بجائے اس طرح بجھائیں.. جان بچانے کے وہ طریقے جو ماہرین خود بتاتے ہیں

سوئی گیس کی نایابی نے گھر گھر میں گیس کے سلینڈر کا استعمال تو عام بنا دیا ہے، البتہ یہ سلینڈر کسی خوفناک حادثے کا سبب بھی بن سکتے ہیں. اس آرٹیکل میں آپ کو 3 ایسے طریقے بتائیں گے جنھیں جاننا سب کے لئے ضروری ہے تاکہ بروقت اپنی اور اپنے پیاروں کی جان بچائی جا سکے.

اس حوالے سے بنائی گئی ویڈیو میں بتایا جارہا ہے کہ گیس کے سلینڈر میں آگ بھڑک اٹھے تو اسے چھوڑ کر بھاگنے کے بجائے پاس کوئی موٹی چادر دیکھیں اور اسے گیلا کر کے سلینڈر پر لپیٹ دیں تاکہ آگ بجھ جائے. ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک آگ سلینڈر کے ارد گرد نہ پھیل جائے تب تک سلینڈر نہیں پھٹتا. ویڈیو لازمی دیکھیں

دوسرا طریقہ یہ بتایا گیا ہے کہ کوئی بالٹی اٹھا کر سلینڈر پر جھٹکے سے رکھ دیں. اس طرح بھی آگ بجھ جائے گی.

تیسرا طریقہ یہ بتایا کہ اگر سلینڈر آگ پکڑ لے تو پیچھے کی جانب سے اس کو بند کر دیں اس طرح گیس کا اخراج بند ہوجائے گا. واضح رہے یہ طریقے اسی وقت آزمائے جاسکتے ہیں جب ہلکی آگ پکڑی ہو اور کوئی بالغ شخص ہی یہ عمل کرسکتا ہے.

Gas Kay Cylinder Main Lagi Aag Ko Bujhanay Ka Tarika

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Gas Kay Cylinder Main Lagi Aag Ko Bujhanay Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gas Kay Cylinder Main Lagi Aag Ko Bujhanay Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1797 Views   |   14 Jan 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2024)

سلینڈر میں آگ لگ جائے تو بھاگنے کے بجائے اس طرح بجھائیں.. جان بچانے کے وہ طریقے جو ماہرین خود بتاتے ہیں

سلینڈر میں آگ لگ جائے تو بھاگنے کے بجائے اس طرح بجھائیں.. جان بچانے کے وہ طریقے جو ماہرین خود بتاتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سلینڈر میں آگ لگ جائے تو بھاگنے کے بجائے اس طرح بجھائیں.. جان بچانے کے وہ طریقے جو ماہرین خود بتاتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔