لیموں بھی فیٹی لیور کم کرسکتا ہے؟ جانیں وہ 5 اہم غذائیں جو جگر کی چربی کو گھٹانے میں مفید ہیں

جگر جو غذا کو ہضم کرنے، توانائی جمع کرنے اور جسم سے زہریلے مواد کو خارج کرنے کا ایک اہم کام انجام دیتا ہے اس کی صحت سے متعلق عام انسان کبھی غور نہیں کرتا جس کی وجہ سے جگر کے لاتعداد امراض بڑھ چکے ہیں اور آئے روز ان بیماریوں کی وجہ سے یا جگر کے کام بند ہونے کی وجہ سے کتنے ہی لوگ مر رہے ہیں۔

جگر کی بیماریوں میں سے ایک فیٹی لیور یا جگر میں اضافی چربی کا جمع ہونا بھی ہے جوکہ پیٹ کی چربی سے زیادہ ضدی ہوتی ہے اور یوں آپ کے لئے بے شمار مسائل پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔

جن لوگوں کو فیٹی لیور جیسے خطرناک مسائل کا سامنا ہے ان کے لئے قدرتی طور پر ایسی غذائیں بھی موجود ہیں جن کو کھانے سے جگر کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ آپ بھی جانیں وہ 5 اہم اور گھر میں عام استعمال ہونے والی ایسی غذائیں جو فیٹی لیور کو کم کرسکتی ہیں۔

• ہلدی:

ہلدی چونکہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور جگر کی صحت کے حوالے سے بہت مفید سمجھی جاتی ہے۔ یہ جگر کی چربی کو گھٹانے اور اس کو بہتر طور پر کام کرنے میں مدد دیتی ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہلدی وزن کم کرنے اور ہاضمے کے عمل کو بھی بڑھاتی ہےاسی لئے یہ فیٹی لیور کو بھی کنٹرول کرتی ہے۔

• گرین ٹی:
گرین ٹی میں catechins کیٹیچن پایا جاتا ہے جو جگر کے کام کو بہتر بناتا ہے اور فیٹی جگر کی بیماری کو کنٹرول رکھنے کے لئے 3 سے 4 کپ گرین چائے باقاعدگی سے پینا بھی اس مسئلے کا آسان حل ہے۔

• ہرے پتوں والی سبزیاں:

ہرے پتوں والی سبزیوں میں موجود حیاتین، کلوروفل نمکیات اور سیلولوز، میگنیشئیم وغیرہ پایا جاتا ہے جوکہ جگر کو مضبوط بنانے اور اضآفی چربی کو جسم سے باآسانی باہر نکالنے میں مدد دیتی ہیں۔ اس لئے جتنا ہوسکے پالک، میتھی، ساگ جیسی سبزیوں کو استعمال کریں۔

• لیموں:

لیموں میں وٹامن سی اور گلوکاتھائیون glutathione. پایا جاتا ہے جوکہ فیٹی لیور کو کنٹرول کرنے اور تیزابیت کو کم کرنے میں مفید ہے۔ اس لئے لیموں کو آپ ہر کھانے کے ساتھ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

• سیب کا سرکہ:

سیب کا سرکہ بھی اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور جسم کو جراثیموں کے حملے سے بچاتا ہے اس لئے یہ جگر کے ورم اور چربی کو بھی گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔ لہٰذا سیب کا سرکہ روزانہ آدھے گلاس پانی کے ساتھ ایک چمچ شامل کرکے پی لینا صحت کے کئی مسائل سمیت جگر کو طاقت دینے میں بھی مفید ہے۔

Home Remedies For Fatty Liver

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Home Remedies For Fatty Liver and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Home Remedies For Fatty Liver to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9528 Views   |   27 Oct 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

لیموں بھی فیٹی لیور کم کرسکتا ہے؟ جانیں وہ 5 اہم غذائیں جو جگر کی چربی کو گھٹانے میں مفید ہیں

لیموں بھی فیٹی لیور کم کرسکتا ہے؟ جانیں وہ 5 اہم غذائیں جو جگر کی چربی کو گھٹانے میں مفید ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لیموں بھی فیٹی لیور کم کرسکتا ہے؟ جانیں وہ 5 اہم غذائیں جو جگر کی چربی کو گھٹانے میں مفید ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔