دیسی سے اچھی تو یہ پر دیسی نکلی۔۔ انگریز خاتون کو مکئی کی روٹی بناتے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے، ویڈیو وائرل

Foreigner Woman Made Tradition Breakfast In Village

یقیناً محبت صرف الفاظ میں نہیں، بلکہ عمل میں بھی جھلکتی ہے — اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والا یہ خوبصورت جوڑا، پرمندر اور میلیسا، ہمیں دکھا رہا ہے کہ محبت کس طرح کھانے پکانے میں بھی نظر آتی ہے۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو میں، یہ جوڑا پنجاب کے دیہی ماحول میں ناشتہ بناتے ہوئے نظر آتا ہے — منظر ایسا کہ دیکھنے والا بس مسکرا دے۔

ویڈیو کی شروعات ہوتی ہے میلیسا کی دلکش مسکراہٹ کے ساتھ، جو خوبصورت گلابی سلور سوٹ میں کہتی ہیں، آئیے ہمارے ساتھ پنجاب میں ناشتہ بنائیں اور پھر وہ اعلان کرتی ہیں کہ آج وہ میتھی کے پراٹھے بنانے والی ہیں۔ ایک غیر ملکی ہونے کے باوجود، میلیسا نے پنجابی روایات کو ایسے اپنایا ہے جیسے وہ ہمیشہ سے انہی کی تھیں۔

میتھی کے تازہ پتے وہ خود باغیچے سے توڑتی ہیں، پھر نہایت صفائی سے دھو کر تیار کرتی ہیں۔ اس کے بعد پرمندر، جنہوں نے اپنے سر پر گلابی پگڑی باندھی ہوئی ہے — میلیسا کے لباس سے میچ کرتی ہوئی — بڑی محبت سے میتھی کو باریک کاٹتے ہیں۔

ادھر میلسا گندم کا آٹا چھان کر اس میں نمک اور کٹی ہوئی میتھی ڈالتی ہیں، اور ہاتھوں سے آہستہ آہستہ گوندھنا شروع کرتی ہیں۔ ان کا انداز نہایت سادہ مگر پرفیکٹ۔ سارا سیٹ اپ مکمل دیسی — کھلے آسمان تلے، ایک مٹی کا چولہا، جس پر وہ سوکھی لکڑیاں جلا کر تاوے کو گرم کرتی ہیں۔

پھر آٹے کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر ہاتھ سے پھیلایا جاتا ہے، پانی کی مدد سے انہیں گول شکل دی جاتی ہے، اور توے پر ڈالا جاتا ہے۔ جیسے ہی روٹی تیار ہوتی ہے، اسے آگ پر پھولا کر روایتی "سموک" ذائقہ دیا جاتا ہے جو دیسی کھانوں کی پہچان ہے۔ ساتھ میں دہی رکھا گیا ہے — سادہ، لیکن لاجواب۔

آخر میں پرمندر اور میلیسا بیٹھ کر اپنے ہاتھوں سے بنائے ہوئے ناشتے کا لطف اٹھاتے ہیں۔ کیپشن میں میلیسا لکھتی ہیں، "روایتی طریقے سے روایتی ناشتہ بنانا، دل کو خوشی دے گیا۔"

سوشل میڈیا پر لوگ ان کے اس دیسی انداز کے دیوانے ہو گئے، وہ کہتے ہیں؛

ایک صارف نے لکھا: اوہ مائی گاڈ، میں تو ابھی تک یہ سب نہیں سیکھ سکی، آپ تو کمال ہیں۔

دوسرا بولا: پنجابی ہونے کا ثبوت دینا ہو؟ تو بس مکئی دی روٹی پر آنسو بہاؤ، یہ میری رومن ایمپائر ہے۔

ایک نے حیرانی سے کہا: مجھے تو بنانی بھی نہیں آتی، کیا ہی خوب کیا آپ نے۔

اور ایک اور محبت بھرا کمنٹ: ماشاءاللہ، میم، آپ نے دل جیت لیا۔

یہ ویڈیو صرف کھانا پکانے کی نہیں، ثقافت، محبت، سادگی اور اپنائیت کی ایک خوبصورت جھلک ہے۔

Foreigner Woman Made Tradition Breakfast In Village

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Foreigner Woman Made Tradition Breakfast In Village and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Foreigner Woman Made Tradition Breakfast In Village to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   567 Views   |   20 Apr 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 April 2025)

دیسی سے اچھی تو یہ پر دیسی نکلی۔۔ انگریز خاتون کو مکئی کی روٹی بناتے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے، ویڈیو وائرل

دیسی سے اچھی تو یہ پر دیسی نکلی۔۔ انگریز خاتون کو مکئی کی روٹی بناتے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے، ویڈیو وائرل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دیسی سے اچھی تو یہ پر دیسی نکلی۔۔ انگریز خاتون کو مکئی کی روٹی بناتے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے، ویڈیو وائرل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔