آپ نے تو کچھ کھایا ہی نہیں۔۔ آپ کی چند ایسی بری عادتیں جو مہمانوں کو بھی زچ کردیتی ہیں

مہمان نوازی بھی ایک آرٹ ہے جس میں صرف ڈرائینگ روم کو مہنگی چیزیں اور کھانے کی ٹیبل پر کھانے کی اشیاء بھر کر ماہر نہیں ہوا جاسکتا بلکہ اس میں کچھ ایسی چیزوں پر بھی دھیان دینا چاہیے جو ہمارے لئے تو بھلے معمولی ہوں مگر باہر سے آئے لوگوں کے لئے وہ اس حد تک ناگوار ہوسکتی ہیں کہ وہ ہمارے گھر کا رخ کرنا ہی چھوڑ دیں۔نیچے ہم کچھ ایسی باتوں اور عادتوں کا ہی ذکر کررہے ہیں جن پر اکثر میزبان دھیان نہیں دیتے اور بعد میں مہمان ان کے گھر آنا ہی پسند نہیں کرتے اگر آپ میں بھی یہ عادتیں موجود ہیں تو فوراً تبدیل کرلیں اور اچھے میزبان بن جائیں۔

1- فرنیچر پر مٹی دھول رہنا

روز ڈسٹنگ کرنا بلاشبہ ایک تھکا دینے والا کام ہے کیونکہ کچھ گھروں کی بناوٹ اس طرز کی ہوتی ہے کہ وہاں دھول مٹی عام گھروں کی نسبت زیادہ آتی ہے البتہ ڈرائینگ روم کی ڈسٹنگ کرنا روز کا معمول بنالیں اس کے علاوہ اگر گھر میں پالتو جانور ہیں تو انھیں یا تو ڈرائینگ روم میں داخل ہی نہ ہونے دیں اور اگر وہ وہاں ہوں تو ان کے بال وغیرہ لازمی صاف کریں کیونکہ بہت ممکن ہے آپ کے مہمانوں کو پالتو جانوروں سے کوئی لگاؤ نہ ہو۔

2- چائے، کافی یا ٹھنڈا؟

اکثر میزبان، مہمان سے پوچھے بغیر ہی چائے یا کافی بنا کر پیش کردیتے ہیں جب کہ مہمان کو یہ چیزیں نہیں پسند ہوتیں یا ان کا موڈ نہیں ہوتا لیکن مروت میں ان کو پینا ہی پڑتا ہے البتہ دل ہی دل میں وہ یہ تہیہ ضرور کرلیتے ہیں کہ آج کے بعد دوبارہ اس گھر میں نہیں آئیں گے جہاں مہمان سے اس کی ترجیحات پوچھنا بھی گوارا نہیں کیا جاتا۔ اس لئے مہمانوں کو کچھ بھی پیش کرنے سے پہلے ان کی پسند نہ پسند ضرور جان لیں۔

3- زبردستی کھانا نہ کھلائیں

ارے اور لیجئے نا آپ نے تو ابھی کچھ کھایا ہی نہیں۔۔۔ اس طرح کے جملے ہم اکثر کہتے اور سنتے رہتے ہیں کیونکہ مہمان کو کھانا کھلانا تو ہماری روایت کا حصہ اور ایک اچھی بات ہے لیکن اگر کسی کو بھوک نہیں ہے تو اسے زبردستی کھلانا یا کھانا ختم ہونے کے بعد میزبان کا پلیٹ کو دوبارہ بھر دینا کسی کو بھی کوفت میں مبتلا کرسکتا ہے۔ اس لئے ایک دو بار کہہ دینا ہی کافی سمجھیں زبردستی اصرار نہ کریں کیونکہ ہوسکتا ہے مہمان کے پیٹ میں مذید گنجائش ہی نہ ہو۔

4- باتھ روم کو نظر انداز نہ کریں

آج کل اٹیچڈ باتھ رومز کا رواج ہے البتہ اکثر گھروں میں مہمان خانے سے متصل ایک غسل خانہ بھی ہوتا ہے۔ کوشش کریں وہ ہمہ وقت صاف رہے اور اچانک مہمان کو باتھ روم جانے کی صورت میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ البتہ اگر الگ سے باتھ روم موجود نہیں ہے تو بھی گھر کا ایک باتھ روم ہر وقت صاف ستھرا رکھیں تاکہ آنے والا مہمان برا تاثر لے کر واپس نہ لوٹے

5- تحائف لینے کا طریقہ

اگر مہمان آپ کے لئے کھانے پینے کا تحفہ مثلاً کیک لے کر آئے ہیں تو اسے فریج نہیں نہ رکھیں کیونکہ یہ شائستہ اور مہذب طریقہ نہیں ہے بلکہ اسے مہمانوں کے سامنے ضرور پیش کریں۔

6- مہمان سے کام میں مدد نہ لیں

گر مہمان آپ سے باتیں کرتے ہوئے کچن تک آگئے ہیں تو ان سے چھوٹی چھوٹی باتوں کے لئے مدد لینا نامناسب طریقہ ہے۔ البتہ اگر مہمان خود کام کی پیشکش کریں تو بھی ٹال دیں اور زیادہ اصرار کی صورت میں کوئی معمولی کام بتا دیں۔

Ap Ne Kuch Khaya Hi Nhe

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ap Ne Kuch Khaya Hi Nhe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ap Ne Kuch Khaya Hi Nhe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2072 Views   |   03 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

آپ نے تو کچھ کھایا ہی نہیں۔۔ آپ کی چند ایسی بری عادتیں جو مہمانوں کو بھی زچ کردیتی ہیں

آپ نے تو کچھ کھایا ہی نہیں۔۔ آپ کی چند ایسی بری عادتیں جو مہمانوں کو بھی زچ کردیتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ نے تو کچھ کھایا ہی نہیں۔۔ آپ کی چند ایسی بری عادتیں جو مہمانوں کو بھی زچ کردیتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔