چکنائی اتنی جمتی ہے کہ صفائی مشکل ہوجاتی۔۔ مائیکرو ویو اوون استعمال کرنے کے بعد یہ ایک کام کریں، اور اگلی بار صفائی کا وقت بچائیں

جلدی جلدی کام نمٹانے کے چکر میں کچھ چیزیں ہم نظر انداز کردیتے ہیں، جن میں فریج اور مائیکرو ویو اوون کی صفائی سرِ فہرست ہے۔ پھر جب کرنے بیٹھو تو گھنٹے نکل جاتے ہیں صاف صفائی میں، اس لیئے آج ہم آپ کو ایک ایسی آسان سی ٹپ بتائیں گے جو اگر آپ اوون کے ہر استعمال کے بعد کریں گی تو کبھی گندا ہی نہیں ہوگا۔

ٹپ:

۔ ایک کانچ کے پیالے میں، 100 ملی لیٹر سفید سرکہ اور ایک لیٹر سے کچھ کم ابلا ہوا پانی ڈال کر اسے اوون میں 15 سے 20 منٹ کیلیئے رکھ دیں۔ اور اگر اوون بہت زیادہ گندا ہے تو رات بھر پیالے کو اسی میں رکھا رہنے دیں

۔ اگلے دن اوون کھولنے پر آپ دیکھیں گی کہ پورے اوون میں نمی ہوگئی ہے، یعنی جتنے بھی داغ دھبے اس میں لگے ہوئے ہونگے وہ سب ترم پڑ جائیں گے۔

۔ اب جالیوں کو نکال دیں اور اسپنج سے اوون کو صاف کریں، صاف کرنے کیلیئے ایک پیالے میں پانی اور تھوڑا سا سرکہ ڈال کر محلول بنا لیں اور اسی میں اسپنج کو بھگو کر اوون کی صفائی کریں

۔ اگر چاہیں تو سرف یا لیکویڈ استعمال کرسکتی ہیں

۔ صاف ہوجانے کے بعد، روزانہ اوون کو استعمال کرنے کے بعد اس پیالے کو اندر رکھیں اور اگلے دن بس کپڑا مار دیں، گندگی اور چکنائی کبھی نہیں جمے گی۔

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1123 Views   |   13 Mar 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about چکنائی اتنی جمتی ہے کہ صفائی مشکل ہوجاتی۔۔ مائیکرو ویو اوون استعمال کرنے کے بعد یہ ایک کام کریں، اور اگلی بار صفائی کا وقت بچائیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (چکنائی اتنی جمتی ہے کہ صفائی مشکل ہوجاتی۔۔ مائیکرو ویو اوون استعمال کرنے کے بعد یہ ایک کام کریں، اور اگلی بار صفائی کا وقت بچائیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.