کھانے کے بعد میٹھا کھانا صحت کے لیے مفید ہے، صرف ایک ٹکڑا مصری چوسیں اور زندگی کو بدل کر رکھ دیں

اکیسویں صدی کے ماہرین جدید ترین تحقیقات کے بعد اس بات کو ثابت کر رہے ہیں کہ کھانے کے بعد میٹھا کھانے سے معدے میں موجود کچھ خاص بیکٹیریا ایکٹو ہو جاتے ہیں اور کھانے کو جلد ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں-

کھانے کے بعد میٹھے میں کیا نہیں کھانا چاہیے

کھانے کے بعد میٹھا کھانا صحت کے لیے مفید ہوتا ہے مگر اس کے لیے بھی یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ کیا کھانا چاہیے اور کیا نہیں کھانا چاہیے- بعض لوگ کھانے کے بعد بہت چکنائی والی ڈشز کھاتے ہیں جب کہ اصل حقیقت میں صرف میٹھا کھانا چاہیے مگر اس مٹھاس کے ساتھ اگر فاضل چکنائی اور دیگر چیزیں شامل ہو جائيں تو وہ نہ صرف موٹاپے کا باعث ہو سکتی ہیں بلکہ صحت کے کئی مسائل کا باعث ہو سکتی ہیں- اس وجہ سے کھانے کے بعد صرف ایسا ہی کچھ کھانا چاہیے جو کہ منہ کو میٹھا کر دے مگر دیگر مسائل کا باعث نہ بنے- مصری ایسی ہی ایک میٹھی شے ہے جو کہ کھانے کے بعد کچھ دیر چوسنے سے بہت سارے فوائد کا حامل ہوتا ہے

1: ہاضمے کو بہتر کرے

کچھ ٹکڑے مصری کے ساتھ سونف ملا کر کھانے سے ہاضمے کے عمل پر بہت اچھا اثر پڑتا ہے اس سے ایک جانب تو کھانا جلد ہضم کرنے والے بیکٹیریا متحرک ہو جاتے ہیں اور دوسری جانب اس کے منفی اثرات بھی نہیں ہوتے ہیں-

2: سانسوں کی بدبو دور ہوتی ہے

سانسوں میں بدبو دانتوں اور منہ میں موجود بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے مصری کو چوسنے سے یہ بیکٹیریا ختم ہو جاتے ہیں اس وجہ سے اس کو چوسنے سے نہ صرف سانسوں کی بدبو دور ہوتی ہے بلکہ بہت تازگی بھرا احساس ہوتا ہے-

3: دماغ اور بینائی کے لیے مفید

مصری کا کھانا دماغ اور بینائی کے لیے بہت مفید ہوتا ہے گرم دودھ میں ایک ٹکڑا مصری ڈال کر پینے سے ایک جانب تو دماغی تھکاوٹ دور ہوتی ہے اس کے علاوہ اس سے یاداشت بہتر ہوتی ہے اور یہ بینائی کو بڑھانے میں بھی بہت اہم کردار ادا کرتی ہے- مصری ، بادام اور سونف کو پیس کر رکھ لیں اور ہر روز رات سونے سے قبل ایک چمچ کھا کر ایک پیالی دودھ پی لیں اس سے بینائی اور دماغی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا-

4: خون کی کمی کو دور کرے

خون کی کمی انسان کے جسم کو بہت ساری بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہے خون کی کمی کی ایک وجہ تو ہاضمے کی خرابی ہوتی ہے جو کہ مصری کےاستعمال سے دور ہو سکتی ہے- اس کے علاوہ مصری کے استعمال سے خون کے سرخ خلیات میں اضافہ ہوتا ہے جس سے جسم میں خون کی کمی دور ہوتی ہے-

5: گلے کی خرابی اور کھانسی سے آرام پہنچائے

مصری گلے کی سوزش کا خاتمہ کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ کھانسی سے آرام پہنچاتی ہے ایک ٹکڑا مصری اور تھوڑی سی کالی مرچ کو پیس کر پیسٹ بنالیں اور اس کو رات کو سونے سے قبل تھوڑا سا کھا لیں اس سے گلے کی سوزش کا خاتمہ ہوتا ہے- اس کے علاوہ مصری اور کالی مرچ کا پاوڈر بنا لیں اور سادے پانی کے ساتھ اس کو کھا لیں اس سے شدید کھانسی میں فوری آرام ملتا ہے-
بشکریہ: ہماری ویب

Khane Ke Baad Misri Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khane Ke Baad Misri Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khane Ke Baad Misri Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12124 Views   |   25 Jul 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کھانے کے بعد میٹھا کھانا صحت کے لیے مفید ہے، صرف ایک ٹکڑا مصری چوسیں اور زندگی کو بدل کر رکھ دیں

کھانے کے بعد میٹھا کھانا صحت کے لیے مفید ہے، صرف ایک ٹکڑا مصری چوسیں اور زندگی کو بدل کر رکھ دیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھانے کے بعد میٹھا کھانا صحت کے لیے مفید ہے، صرف ایک ٹکڑا مصری چوسیں اور زندگی کو بدل کر رکھ دیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔