لڑکیوں کو کام کی جگہ پر تنگ کیا جاتا ہے.. ازیکا ڈینیئل اداکاری سے پہلے کیا کام کرتی تھیں؟

"شوبز میں آنے سے پہلے، میں ایئرہوسٹس تھی، اور اسی دوران مجھے ڈراموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی۔" ازیکا ڈینیئل نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو 'مذاق رات' میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے یہ دلچسپ انکشاف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی وہ ایک منفرد اور چیلنجنگ کردار میں نظر آئیں گی، لیکن فی الحال مزید تفصیلات فراہم نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے مزید کہا، "لڑکیوں کو کام کی جگہوں پر ہراساں کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے، خواتین کی آزادی اور خودمختاری کے باوجود یہ مسئلہ آج بھی ویسا ہی ہے جیسا پہلے تھا۔"

ازیکا نے اپنی زندگی کے اس مرحلے کا بھی ذکر کیا جب وہ ایئرہوسٹس تھیں اور دوران سفر بعض مسافر ان کو اپنے بزنس کارڈ دیتے تھے۔ "جب لوگ مجھے بزنس کارڈ دیتے تھے، مجھے شدید غصہ آتا تھا، لیکن میں خاموش رہتی تھی۔ یہ ہراسانی ہے اور بدقسمتی سے یہ آج بھی ہوتا ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ ایئرہوسٹس کی نوکری کے دوران ان کے سینیئرز نے انہیں سخت کام کروایا، اور بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق، خواتین کو کام کرنے والی جگہوں پر ہراساں کرنے والے افراد کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ جو لڑکیاں اپنے گھروں سے کام کے لیے نکلتی ہیں، وہ رشتے تلاش کرنے نہیں آتیں۔

ازیکا ڈینیئل نے بتایا کہ شوبز کیریئر کا آغاز انہوں نے 2010 میں کیا جب پروڈیوسر علی کاظمی، جو ان کے ایئرلائن گروپ کے ڈاکٹر بھی تھے، نے انہیں کام کرنے کی پیشکش کی۔ "میں نے ایئرہوسٹس کی ملازمت چھوڑ کر ماڈلنگ اور اداکاری کا آغاز کیا، لیکن پہلے پروجیکٹ کے بعد دو سال تک میں نے کچھ نہیں کیا۔ مجھے لگتا تھا کہ شاید اداکاری میرے بس کی بات نہیں۔"

Azeeka Daniel Talking About Harrassment

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Azeeka Daniel Talking About Harrassment and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Azeeka Daniel Talking About Harrassment to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   443 Views   |   07 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 November 2024)

لڑکیوں کو کام کی جگہ پر تنگ کیا جاتا ہے.. ازیکا ڈینیئل اداکاری سے پہلے کیا کام کرتی تھیں؟

لڑکیوں کو کام کی جگہ پر تنگ کیا جاتا ہے.. ازیکا ڈینیئل اداکاری سے پہلے کیا کام کرتی تھیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لڑکیوں کو کام کی جگہ پر تنگ کیا جاتا ہے.. ازیکا ڈینیئل اداکاری سے پہلے کیا کام کرتی تھیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔