رنگ برنگی گوبھی ۔۔ گوبھی میں چھپے صحت کے کچھ ایسے خُفیہ راز جو آج سے پہلے آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

گوبھی کو کھانے میں تو سب ہی کھاتے ہیں اور کچھ لوگ بند گوبھی کو سلاد اور رائتے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ گوبھی سفید رنگ کی ہم سب ہی نے دیکھی ہے مگر یہ 2 اور رنگوں میں بھی دستیاب ہوتی ہے اب جیسے آپ مذکورہ تصویر میں دیکھ رہے ہیں کہ گوبھی سفید، جامنی اور ہرے رنگ کی بھی ہوتی ہے۔

گوبھی کے چند خُفیہ راز:

ہڈیوں کے لئے

٭ گوبھی ہڈیوں کے لئے فائدے مند ہے، یہ ہر طرح کے درد کو ختم اور ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔

قوتِ مدافعت

٭ ہڈیاں قوتِ مدافعت کو بھی مضبوط بناتی ہے اور موسمی یا وائرل اثرات سے بچانے میں مدد دیتی ہیں۔

وزن کم

٭ جن لوگوں کو وزن کم کرنا ہے ان کو چاہیئے کہ وہ نہارمنہ گوبھی کا پانی ابال کر پی لیں کیونکہ یہ وزن کو تیزی سے کم کرنے میں بہت فائدے مند ہے۔

معدہ کمزور

٭ گوبھی میں گلوکو ریفینن، گلوکوبراسین ہوتے ہیں جو معدے میں زہریلے مادوں کو جمع ہونے سے روکنے اور غذا کے بڑے ذرات کو چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کا کام بآسانی کر دیتا ہے لہذا جن لوگوں کا معدہ کمزور ہے وہ گوبھی کا سوپ لازمی پیئیں۔

ہارمونز

٭ گوبھی ہارمونز کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے اور خواتین کے ایسٹروجن لیول کو بھی برقرار رکھتی ہے جس سے صحت و خوبصورت دونوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

بینائی

٭ گوبھی آپ کو اندھے پن سے بھی بچاتی ہے، بینائی کو تیز اور دماغ کو راحت پہنچاتی ہے۔

گوبھی فائدے مند کیوں؟

گوبھی میں زیرو فیٹ، سلفر، گلوکو ریفینن، گلوکوبراسین، وٹامن اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ، بی ٹا کیروٹین، کیفک ایسڈ، سینامک ایسڈ، ریوٹین ، گلوکوسائنولیٹس، وٹامن سی، کیروٹونوئیڈز، فائبر اور دیگر فینولک مرکبات پائے جاتے ہیں۔

گوبھی سفید کیوں ہوتی ہے؟

زیادہ تر گوبھی سفید رنگ کی ہوتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ جب گوبھی کا پھول اپنے نشوونما کے مرحلے سے گزرتا ہے تو اس وقت اس کی کلیاں پتوں سے ڈھک جاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر گوبھی سفید ہوتی ہے اور کچھ گوبھی جامنی اور ہری اس وجہ سے ہوتی ہے کیونکہ پتوں کا رنگ چڑھ جاتا ہے اور سورج کی روشنی منعکس ہو کر چھن چھن کر آتی ہے۔

گوبھی کے پتے بھی فائدے مند:

گوبھی کے پتے بھی بہت فائدے مند ہوتے ہیں، ہڈیوں جوڑوں اور ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو اگر جلد از جلد مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو ان کا پانی لازمی پینا شروع کردیں آپ خود کو جلدی صحت مند پائیں گے۔,/p>

Rang Barangi Gobhi

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Rang Barangi Gobhi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rang Barangi Gobhi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2160 Views   |   28 Aug 2022
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

رنگ برنگی گوبھی ۔۔ گوبھی میں چھپے صحت کے کچھ ایسے خُفیہ راز جو آج سے پہلے آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

رنگ برنگی گوبھی ۔۔ گوبھی میں چھپے صحت کے کچھ ایسے خُفیہ راز جو آج سے پہلے آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رنگ برنگی گوبھی ۔۔ گوبھی میں چھپے صحت کے کچھ ایسے خُفیہ راز جو آج سے پہلے آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔