ان کو 66 سال کی عمر میں بھی جوان دکھنا ہے ۔۔ بشریٰ انصاری نے ایسا کون سا ٹریٹمنٹ کروایا جس پر مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

اداکارہ بشریٰ انصاری کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ ان کی بہن، بھانجی، داماد یہاں تک کہ قریبی رشتے دار اور والد کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے رہا۔ بشریٰ نہ صرف ایک اداکارہ ہیں بلکہ گلوکارہ بھی ہیں ۔ انہوں نے ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور اب یہ ایک لیجنڈری اداکارہ بن چکی ہیں۔

بشریٰ انصاری کی عمر اس وقت گوگل سرچ کے مطابق 66 سال ہے۔ اس عمر میں بھی انہوں نے خود کو اس قدر فٹ اور سمارٹ رکھا ہوا ہے کہ لوگ ان کی اصل عمر جان کر حیرت ہی کرتے ہیں۔ یہ ہر قسم کے کردار اور فن میں ڈھل کر اپنی پزیرائی کروانا جانتی ہیں۔

لیکن آج کل بشرٰی انصاری سوشل میڈیا پر ٹرالنگ کا شکار ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ حال ہی میں انہوں نے شائستہ لودھی کی استیٹھک کلینک سے جوان بننے کیلئے اینٹی ایجنگ اور ملٹی وٹامنز ٹریٹمنٹس کروائے ہیں جس کے لئے انہوں نے کئی ساری ڈرپس بھی لگوائیں اور بوٹاکس ٹریٹمنٹ بھی کروایا۔

جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ 66 سال کی عمر میں بھی ان کو 23 سال کی لڑکی کی طرح جوان دکھنا ہے۔ اب جھریاں ان کے چہرے پر صاف واضح ہیں، بہتر ہے کہ اب یہ ایسے ٹریٹمنٹس کا سہارا لے کر خود کو موم کی گڑیا نہ بنائیں۔

ٹریٹمنٹ کی قیمت کتنی؟

شائستہ لودھی کی بیوٹی کلینک پورے شہر کی مہنگی ترین کلینک ہے جہاں کوئی بھی ٹریٹمنٹ 25 ہزار روپے سے کم میں نہیں ہوتا۔ جو ٹریٹمنٹس بشریٰ انصاری لے رہی ہیں ان کا مکمل خرچہ 1 لاکھ سے 3 لاکھ روپے تک ہےجس میں ادویات اور دیگر لوشن وغیرہ شامل ہیں۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   15372 Views   |   29 Sep 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ان کو 66 سال کی عمر میں بھی جوان دکھنا ہے ۔۔ بشریٰ انصاری نے ایسا کون سا ٹریٹمنٹ کروایا جس پر مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ان کو 66 سال کی عمر میں بھی جوان دکھنا ہے ۔۔ بشریٰ انصاری نے ایسا کون سا ٹریٹمنٹ کروایا جس پر مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.