کیلے کو خالی پیٹ کیوں نہیں کھانا چاہیے؟ قیمت میں کم لیکن فائدوں میں سب سے قیمتی پھل

کیلے کو ہر عمر کے لوگ پسند کرتے ہیں کیلے کا مزاج گرم تر ہے کیلے میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں اس لئے موٹے افراد کیلا نہ کھائیں لیکن دبلے پتلے ،کمزور اور لاغر افراد کیلے کا استعمال ضرور کریں- اس کے علاوہ کیلا ہر عمر کے بچے کو دیا جا سکتا ہے- کیلے میں وٹامن اے،وٹامن بی،وٹامن سی ،وٹامن ڈی ، وٹامن ای،گندھک،کیلشیم اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے اس لئے کیلا ہڈیوں ،دانتوں اور بالوں کے لیے انتہائی مفید ہے گنجا پن سے محفوظ رہ سکتے ہیں- کیلے میں آئیوڈین،پروٹین،نشاستہ ،فولاداور شکر بھی موجود ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ کیلا جسم میں خون پیدا کرتا ہے اور وزن بڑھانے میں مددگار ہے اس لئے کمزور افراد یا جن کا وزن کم ہو وہ کیلے کھانا شروع کر دیں۔ کیلا کچا بھی کھایا جاتا ہے لیکن ہمیشہ کیلا پکا ہوا ہی کھانا چاہئے کیلے میں نائٹروجن کی مقدار موجود ہونے کی وجہ سے یہ جسم میں تناؤ اور سختی رہتی ہے ڈھیلا پن نہیں ہوتا۔کیلے کھانے سے معدے کی تیزابیت ختم ہو جاتی ہے کیلا چہرے اور آنکھوں کو ایک نئی چمک اور دلکشی فراہم کرتا ہے۔خواتین میں حیض کی بے قاعدگی ،بندش اور بانجھ پن میں فائدہ مند ہے۔

کیلا ایسا پھل ہے جس میں تمام پھلوں سے زیادہ توانائی پائی جاتی ہے کیلے کو کبھی بھی خالی پیٹ نہیں کھانا چاہیے کیونکہ اس سے معدے پر بوجھ پڑتا ہے- کیلے میں توانائی بہت زیادہ ہے لیکن یہ ذرا دیر سے ہضم ہوتا ہے اب تو کیلا سارا سال ہی مارکیٹ میں موجود ہوتا ہے- اس کے علاوہ یہ کم قیمت پھل ہے لیکن اس کے فوائد بہت زیادہ ہیں-
کیلا مردوں کے خاص امراض میں بھی فائدہ مند ہے کیلا جریان ،مردانہ کمزوری اور کثرت احتلام میں فائدہ مند ہے۔کیلا قوت باہ میں اضافہ کا سبب بنتا ہے اس کے علاوہ اگر کیلا کم کھایا جائے تو یہ قبض کا سبب بن جاتا ہے- لیکن اگر زیادہ مقدار میں تین چار کیلے کھائیں جائیں تو یہ قبض کو دور کر دیتا ہے کیلے کو بلڈ پریشر کے مریض بھی کھا سکتے ہیں- کیلا مثانے کی جلن،آنتوں کے امراض اور گردوں کی بیماری میں مفید ہوتا ہے ۔

کیلا بچوں کی جسمانی نشونما کرتا ہے اور جسم پر گوشت چڑھتا ہے کیلا کھانے سے جسم کے فاسد مادوں کا اخراج ممکن ہو جاتا ہے کیلا پیچش اور اسہال میں کھانا مفید ہے کیلا نہ صرف جسمانی صحت کے لیے مفید ہے بلکہ یہ ذہنی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے اگر صبح ناشتہ میں بچوں کو دودھ میں کیلا ڈال کر دیا جائے تو یہ ان کی صحت کا ضامن بھی ہے اور سارا دن انہیں بھوک بھی نہیں ستائے گی کیونکہ ایک کیلے میں ایک روٹی کے برابر توانائی ہوتی ہے اسی لئے کیلا بدن کو فربہ کرتا ہے شدید کھانسی کی صورت میں کیلا کھا لیا کریں اس سے کھانسی میں افاقہ ہو جاتا ہے اس کے علاوہ سینے کی جلن میں بھی اگر کیلا کھایا جائے تو آرام ملتا ہے۔

Khali Paid Kela Kiyun Nhe Khana Chahiye

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khali Paid Kela Kiyun Nhe Khana Chahiye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khali Paid Kela Kiyun Nhe Khana Chahiye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Minhas  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2921 Views   |   22 Mar 2022
About the Author:

Minhas is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Minhas is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیلے کو خالی پیٹ کیوں نہیں کھانا چاہیے؟ قیمت میں کم لیکن فائدوں میں سب سے قیمتی پھل

کیلے کو خالی پیٹ کیوں نہیں کھانا چاہیے؟ قیمت میں کم لیکن فائدوں میں سب سے قیمتی پھل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیلے کو خالی پیٹ کیوں نہیں کھانا چاہیے؟ قیمت میں کم لیکن فائدوں میں سب سے قیمتی پھل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔