رہنے کے لیے گھر نہیں تھا، اپنی ترکیب سے دنیا میں نام کمایا ۔۔ جانیے کے ایف سی کے مالک کے بارے میں وہ معلومات، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

محنت اور لگن سے کوئی بھی کام کیا جا سکتا ہے، کسی بھی کام کو کرنے کے لیے حوصلہ ضروری ہوتا یے۔ آپ کے کام کے دوران آپ کو بے شمار شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن ان سب میں ہار نہیں ماننی چاہیے۔

آج آپ کو کے ایف سی کے مالک کے بارے میں بتائیں گے۔ کولونل سینڈرز مشہور فوڈ چین کے ایف سی کے بانی ہیں۔ جب کولونل 6 سال کے تھے، تو والد کا انتقال ہو گیا تھا جبکہ والدہ پر گھر سنبھالنے کی زمہ داری آچکی تھی۔ 6 سال کی عمر سے ہی کولونل نے اپنے بہن بھائیوں کے لیے کھانا بنانا شروع کر دیا تھا۔ جبکہ 7 سال کی عمر میں کولونل ایک باصلاحیت شیف بن چکے تھے۔

پھر دو سال بعد والدہ نے شادی کر لی اور سوتیلا باپ بچوں کو بالکل بھی پسند نہیں کرتا تھا، وہ بچوں کی اسکول۔ کی فیس تک نہیں دیتے تھے، نتیجتاً کولونل کو اسکول چھوڑنا پڑا۔

13 سال کی عمر میں کولونل نے گھر چھوڑ دیا اور 15 سال کی عمر میں کولونل نے آرمی کو جوائن کر کیا، 18 سال کی عمر میں شادی کی لیکن جوان سال بیٹے کی موت کی وجہ سے شادی چل نہ سکی اور دونوں میاں بیوی الگ ہوگئے۔

40 سال کی عمر میں کولونل نے ایک گیس اسٹیشن میں اپنی خود کی تیار کردہ چکن ڈشز فروخت کرنا شروع کی، یہ وہ وقت تھا جب کولونل کاروبار کامیابی کی طرف بڑھ رہا تھا، وہ اپنی منزل کی جانب گامزن تھے ان کے 140 ریستوران تھے۔ اگلے برس کولونل نے اپنی منفرد اور خفیہ ریسیپی سے فرائڈ چکن متعارف کرائی۔ لیکن اس کامیابی کے دوران 65 سال کی عمر میں کولونل کو اس وقت دھچکا لگا جب ان کا ریستوران ٹوٹ گیا، لیکن اس وقت بھی کولونل نے ہمت نہیں ہاری اور پورے امریکہ میں پارٹنر کی تلاش میں نکل پڑا۔

وقت کافی مشکل تھا کیونکہ کولونل کی راتیں گاڑی میں گزرتی تھیں، اور ایک کے بعد ایک آئیڈیا مسترد ہونے پر کولونل افسردہ ہو چکے تھے، لیکن انہیں ابھی بھی ایک امید کی کرن نظر آرہی تھی۔

ایک اندازے کے مطابق کولونل کے 1009 آئیڈیاز مسترد ہوئے تھے، تب جاکر چکن ریسپی کا آئیڈیا قبول ہوا تھا۔
کینٹکی فرائڈ چکن (کے ایف سی) جو کہ اس وقت 600 سے زائد فرینچائزز پر مشتمل تھی نے کولونل کا آئیڈیا قبول کیا اور پھر کچھ سالوں بعد کولونل نے کے ایف سی کو ہی خرید لیا۔
پھر 82 سال کی عمر میں کولونل نے اپنی کمپنی کو اس وقت 2 ملین ڈالرز یعنی تقریباً 32 کروڑ پاکستانی روپے میں بیچا تھا۔

Kfc Malik Ki Kahani

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kfc Malik Ki Kahani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kfc Malik Ki Kahani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   11810 Views   |   01 Sep 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

رہنے کے لیے گھر نہیں تھا، اپنی ترکیب سے دنیا میں نام کمایا ۔۔ جانیے کے ایف سی کے مالک کے بارے میں وہ معلومات، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

رہنے کے لیے گھر نہیں تھا، اپنی ترکیب سے دنیا میں نام کمایا ۔۔ جانیے کے ایف سی کے مالک کے بارے میں وہ معلومات، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رہنے کے لیے گھر نہیں تھا، اپنی ترکیب سے دنیا میں نام کمایا ۔۔ جانیے کے ایف سی کے مالک کے بارے میں وہ معلومات، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔