کینو کے چھلکے ضائع نہ کریں، کینو کے چھلکوں کا پاؤڈر بنا کر مہنگے فوائد سال بھر حاصل کریں

کینو کا پھل جو کہ وٹامن سی سے بھرپور ایک بہت ہی رس دار اور مزیدار پھل ہے لوگ اس پھل کو تو کھا لیتے ہیں مگر اس کے چھلکے ضائع کر دیتے ہیں حالانکہ اس کے چھلکے بہت ہی فائدہ مند ہوتے ہیں- مگر لوگوں کو یہ گمان ہوتا ہے کہ اس پھل کے چھلکے بھی صرف اسی وقت تک میسر ہوتا ہے جب تک یہ پھل مارکیٹ میں ہوتے ہیں- مگر آج ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتائیں گے جس کے ذریعے کنو کے چھلکوں کو سالہا سال تک استعمال کیا جا سکتا ہے-

کینو کے پھل کے چھلکوں کا پاؤڈر

کینو کے پھل کے چھلکوں سے طویل وقت تک فائدہ اٹھانے کے لیے ماہرین اس کے چھلکوں کا پاؤڈر بنانے کا مشورہ دیتے ہیں جو کہ طویل عرصے تک نہ صرف محفوظ رہ سکتا ہے بلکہ اس سے مختلف چیزیں تیار کر کے اس سے فائدے بھی اٹھائے جا سکتے ہیں-

اس پاؤڈر کو تیار کرنا بہت ہی آسان ہوتا ہے اس کے لیے کینو کھانے کے بعد اس کے چھلکے جمع کر لیں اور ان کو دو سے تین دن تک دھوپ میں اس وقت تک رکھیں جب تک کہ وہ سوکھ کر کڑک نہ ہو جائیںکینو کے ان چھلکوں کو گرائنڈر میں اچھی طرح پیس کر اس کا پاؤڈر بنا لیں اور اس پاؤڈر کو کسی بھی ائیر ٹائٹ جار میں محفوظ رکھ دیں- اگر یہ اچھی طرح خشک ہونے کے بعد پیسا جائے تو ایک سال تک محفوظ رہ سکتا ہے-

اسکرب بنانے کا طریقہ

عام طور پر جلد کی چمک دمک مردہ خلیات کی وجہ ماند پڑ جاتی ہے جس کے لیے مارکیٹ میں مہنگے اسکرب موجود ہوتے ہیں جو کہ مہنگے ہونے کے ساتھ ساتھ بعض اوقات جلد پر ضمنی اثرات بھی مرتب کرتے ہیں-

کینو کے چھلکوں کے پاؤڈر کا اسکرب بنانے کے لیے ایک چمچ دہی اور ایک چمچ کینو کے چھلکوں کا پاؤڈر لے لیں اور ان کو اچھی طرح سے مکس کر کے اس سے چہرے پر اسکرب کریں اس سے رنگت سفید ہوگی اور جلد تروتازہ ہو جائے گی-

چکنی جلد والوں کے لیے

ایکنی کے شکار لوگوں کی جلد بہت زیادہ چکنی رہتی ہے اس وجہ سے اس پر کیل مہاسے بھی بہت نکلتے ہیں ایسے افراد کے لیے ایک انڈے کی سفیدی، چند قطرے لیموں کا رس اور ایک چمچ کینو کے چھلکوں کے پاؤڈر کو لے لیں اور اس پیسٹ کو چہرے پر ماسک کی طرح لگا لیں اور اس کو پندرہ منٹ تک جلد پر لگا رہنے دیں- اس کے بعد اس کو تازہ پانی سے دھولیں اس سے جلد پر سے فالتو چکنائی صاف ہو جائے گی بلکہ جلد بھی تروتازہ ہو جائے گی-

چہرے کے کھلے مسام بند کرنے کے لیے

عام طور پر بڑھتی عمر اور آلودگی کے سبب چہرے کے مسام کھل جاتے ہیں جن میں گند کچرہ پھنس جانے سے کیل مہاسے ہونا شروع ہو جاتے ہیں کینو کےچھلکے کا پاؤڈر جلد کی بہترین ترین صفائی کے ساتھ ان مساموں کو بند کرنے میں بھی مدد دیتا ہے- اس کے لیے کینو کے چھلکوں کے پاؤڈر کا ایک چمچ لے لیں اور اس میں تھوڑا سا پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو چہرے پر لگا دیں اور پندرہ منٹ بعد منہ دھو لیں اس سے چہرے کی جلدک ی بہترین صفائی ہونے کے ساتھ ساتھ کیل مہاسوں سے بھی نجات مل سکتی ہے-

چھائيوں کو دور کرنے کے لیے

کچھ خواتین کے چہرے پر چھائيوں کی صورت میں بدنما داغ بن جاتے ہیں کینو کے چھلکوں کا پاؤڈر ایک بہترین بلیچنگ ایجنٹ بھی ہوتا ہے اور اس کے ذریعے ان چھائيوں کو آسانی سے ختم کیا جا سکتا ہے جس کے لیے کینو کے چھلکوں کے پاؤڈر کا ایک چمچ لے لیں اور اس میں تھوڑا سا دودھ ملا کر پیسٹ بنا لیں اس پیسٹ کو چہرے پر لگا لیں اور دس سے پندرہ منٹ تک لگے رہنے دیں- کچھ عرصے تک باقاعدگی سے استعمال کرنے سے چھائياں بھی غائب ہو جائيں گی اور جلد ترو تازہ ہو جائے گی-

کینو کے چھلکے کا پاؤڈر بنانے سے قبل اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کینو کے چھلکے اچھی طرح خشک ہونے کے بعد ہی اس کا پاؤڈر بنانا چاہیے ورنہ یہ جلد خراب ہو جائے گی -

Kenu Ke Chilkon Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kenu Ke Chilkon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kenu Ke Chilkon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2107 Views   |   06 Mar 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کینو کے چھلکے ضائع نہ کریں، کینو کے چھلکوں کا پاؤڈر بنا کر مہنگے فوائد سال بھر حاصل کریں

کینو کے چھلکے ضائع نہ کریں، کینو کے چھلکوں کا پاؤڈر بنا کر مہنگے فوائد سال بھر حاصل کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کینو کے چھلکے ضائع نہ کریں، کینو کے چھلکوں کا پاؤڈر بنا کر مہنگے فوائد سال بھر حاصل کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔