Is It Safe to Use Aluminum Foil for Foods?


 عموماً لوگ مچھلی یا دیگر اقسام کے کھانے ایلومینیم فوائل میں لپیٹ کر پکاتے یا محفوظ کرتے ہیں اس کے علاوہ ایلومینیم کے برتن بھی لوگ بڑی تعداد میں استعمال کر رہے ہیں جن میں کھانا بنایا یا کھایا جاتا ہے، مگر اب سائنسدانوں نے اس حوالے سے بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ”انسانی جسم ایلومینیم کی تھوڑی مقدار آسانی سے جذب کر لیتا ہے۔ اگر کوئی شخص اپنے جسم کے ایک کلوگرام وزن کے بدلے 40ملی گرام ایلومینیم اپنے جسم میں داخل کر رہا ہے تو یہ کوئی خطرے کی بات نہیں۔ مثال کے طور پر اگر کسی شخص کا وزن 60کلوگرام ہے تو وہ روزانہ 2400ملی گرام ایلومینیم کھا سکتا ہے مگر ایلومینیم فوائل اور اس سے بنے برتنوں کے باعث لوگ اس سے کہیں زیادہ مقدار اپنے جسم میں داخل کر رہے ہیں جو ان کی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔“

ویب سائٹ iflscience کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”ایلومینیم کی اضافی مقدار آدمی کودماغی خلفشار کے مرض الزیمر میں مبتلا کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہڈیوں اور گردوں کے امراض کا باعث بھی بنتی ہے اور دماغی خلیوں کی بڑھوتری میں بھی رکاوٹ پیدا کرتی ہے جس سے الزیمر کے علاوہ بھی کئی طرح کے دماغی امراض لاحق ہو سکتے ہیں۔“ سائنسدانوں نے اس سے بچنے کا آسان طریقہ بھی بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ”ایلومینیم فوائل کا استعمال ترک کرنا انتہائی آسان ہے مگر ایلومینیم سے بنے برتن ہماری ضرورت بن چکے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ جب یہ برتن خرید کر لائیں تو فوری طور پر ان میں کھانا پکانے سے گریز کریں بلکہ اس سے قبل ان برتنوں میں کئی بار پانی گرم کریں۔ یہ عمل اس وقت تک دہرانے رہیں جب تک ان کی چمکدار سطح دھندلی نہ پڑ جائے۔ اس کے بعد ان میں کھانا پکانے سے ایلومینیم کھانے میں جذب نہیں ہو گی۔“

This article will help you determine whether storing foods in aluminum foil is safe or not.

People cook certain types of foods in aluminium foils. Fish and other meat products are cooked while wrapped in the foil. People also use to store foods in aluminum foils or containers. This is an established practice for years, however recently scientists have revealed eye-opening risks of using aluminum for handling food items.

Explore the details about hazards of aluminum foils for foods in Urdu.

Aluminum Foil Safe

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Aluminum Foil Safe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aluminum Foil Safe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   17332 Views   |   20 Jul 2016
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Is It Safe to Use Aluminum Foil for Foods?

Is It Safe to Use Aluminum Foil for Foods? ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Is It Safe to Use Aluminum Foil for Foods? سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔