ڈاکٹر بلقیس سے جانیں کولڈ کریم کو گھر میں بنانے کا آسان طریقہ جو بنے جلدی اور کرے آپ کی جلد کو موائسچرائز

کولڈ کریم عام دنوں میں بھی ہر کوئی استعمال کرتا ہے اور سردی میں تو اس کی مانگ مذید بڑھ جاتی ہے کیونکہ خُشک اور پھٹی جلد سب کو بُری لگتی ہے ایسا لگتا ہے جیسے جسم میں کانٹے چُھب رہے ہوں، لیکن ڈاکٹر بلقیس نے آپ کی اس مشکل کا آسان حل بتایا ہے ۔ ڈاکٹر کہتی ہیں کہ اپنی کولڈ کریم خود گھر میں بنا لیں یہ بہت آسان اور زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے۔

ڈاکٹر بلقیس کی ٹپ:

اجزاء:

٭ ایک موم بتی ،
٭ دو چمچ ناریل کا تیل ،
٭ تین چمچ بورکس (بازار میں اسی نام سے دستیاب ہے)
٭ دو چمچ کارن فلاور ،
٭ ایک چمچ گلاب کا عرق ۔

طریقہ:

٭ ایک پتیلی میں 3 کپ پانی ڈالیں اور اس میں ایک موم بتی، دو چمچ ناریل کا تیل ، تین چمچ بورکس، دو چمچ کارن فلاور اور ایک چمچ گلاب کا عرق شامل کر کے آدھا گھنٹہ اچھی طرح پکائیں اور اس میں چمچ چلا تی رہیں۔
٭ پھر آنچ بند کر دیں اور اس پتیلی کو ڈھک دیں۔
٭ آدھے گھنٹے بعد آپ پتیلی کا ڈھکن ہٹا دیں۔
٭ اب اس مرکب کو کسی بھی بوتل میں بھر لیں۔
٭ آپ دیکھیں گے کہ مزید آدھے گھنٹے بعد یہ مرکب جم جائے گا۔

لیجیئے تیار ہوگئی آپ کی اپنی کولڈ کریم گھر میں ہی تیار۔
اب دن ہو یا رات، خُشکی ہو یا نمی جلد پر لگائیں یہ بہترین گھر کی بنی کولڈ کریم جو کرے جلد پر موجود خُشکی اور مردہ خلیات کا خاتمہ، اس کے علاوہ یہ ایک اچھی موائسچرائزر بھی ہے۔

فائدہ:

اس کولڈ کریم میں بورکس موجود ہے جس میں سوڈیئم ٹیٹرا بوریٹ ڈی کاربو ہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں جو ناریل کے تیل اور موم بتی کے ویکس کے ساتھ مل کر ہماری جلد کو موائسچرائز کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

How To Make Cold Cream At Home

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like How To Make Cold Cream At Home and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Cold Cream At Home to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   8669 Views   |   24 Dec 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

ڈاکٹر بلقیس سے جانیں کولڈ کریم کو گھر میں بنانے کا آسان طریقہ جو بنے جلدی اور کرے آپ کی جلد کو موائسچرائز

ڈاکٹر بلقیس سے جانیں کولڈ کریم کو گھر میں بنانے کا آسان طریقہ جو بنے جلدی اور کرے آپ کی جلد کو موائسچرائز ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈاکٹر بلقیس سے جانیں کولڈ کریم کو گھر میں بنانے کا آسان طریقہ جو بنے جلدی اور کرے آپ کی جلد کو موائسچرائز سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔